اِعجاز احمدی — Page 169
روحانی خزائن جلد ۱۹ ۱۶۹ اعجاز احمدی ضمیمه نزول اسیح ا تَحْسَبُ مِنْ حُمُقٍ حُسَيْنَا مُحَقَّقَا وَفِي كَفِّهِ حَمَاوَ مَاءٌ مُّكَدَّرُ کیا تو حمق سے محمد حسین کو عالم سمجھتا ہے۔ اور اس کے ہاتھ میں مٹی سیاہ اور گندا پانی ہے ا تُخْبِرُنِى مِنْ نَّازِلٍ مَّا رَأَيْتَهُ وَتَذْكُرُ أَخْبَارًا دَفَاهَا التَّغَيُّرُ کیا تو میرے پاس اس اُترنے والے کا ذکر کرتا ہے جس کو تو نے نہیں دیکھا۔ اور ایسی حدیثیں پیش کرتا ہے جن کا تحریف نے ستیا ناس کر دیا وَتَعْلَمُ أَنَّ الظَّنَّ لَيْسَ بِقَاطِعٍ وَأَنَّ الْيَقِيْنَ الْبَحْتَ يُرْوِي وَيُثْمِرُ اور تو جانتا ہے کہ ظن کوئی قطعی دلیل نہیں ۔ اور یقین وہ چیز ہے کہ سیراب کرتا اور پھل لاتا ہے وَلَسْتُ كَمِثْلِكَ فِي الظُّنُونِ مُقَيَّدًا وَإِنِّي أَرَى اللَّهَ الْقَدِيرَ وَ أَبْصِرُ اور میں تیری طرح ظنوں میں گرفتار نہیں۔ میں اپنے قادر خدا کو دیکھ رہا ہوں اور مشاہدہ کر رہا ہوں أَخَذْنَا مِنَ الْحَيِّ الَّذِى لَيْسَ مِثْلُهُ وَأَنْتُمْ عَنِ الْمَوْتَى رَوَيْتُمْ فَفَكَّرُوا ہم نے اُس سے لیا کہ وہ حتی وقیوم اور واحد لاشریک ہے۔ اور تم لوگ مردوں سے روایت کرتے ہو أرَبَّى بِفَضْلِ اللَّهِ فِي حَجْرِ لُطْفِهِ وَفِي كُلِّ مَيْدَانِ أَعَانُ وَأَنْصَرُ میں خدا کی کنار عاطفت میں پرورش پارہا ہوں۔ اور ہر ایک میدان میں مدد دیا جاتا ہوں وَقَدْ خَصَّنِي رَبِّي بِفَضْلٍ وَّرَحْمَةٍ وَنَصْرِ وَّ تَأْتِيدٍ وَّ وَحْيِ يُكَرَّرُ اور میرے رب نے اپنے فضل اور رحمت سے مجھے خاص کر دیا او نیز تائید اور نصرت اور متواتر وجی سے مجھے مخصوص فرمایا ہے سَقَانِى مِنَ الْأَسْرَارِ كَأْسًا رَوِيَّةً هَدَانِي إِلَى نَهْجِ بِهِ الْحَقُّ يَبْهَرُ مجھے وہ پیالہ پلایا جو سیراب کرنے والا ہے۔ اور اُس راہ کی مجھے ہدایت کی جس کے ساتھ حق چمکتا ہے فَدَعْ أَيُّهَا الْمُغْوِى حُسَيْنًا وَّ ذِكْرَهُ اَتَذْكُرُ لَيْلًا عِنْدَ شَمْسِ تُنَوِّرُ پس اے اغوا کرنے والے ! محمد حسین اور اُس کے ذکر کو چھوڑ دے۔ کیا تو سورج کے مقابل پر ایک رات کا ذکر کرے گا وَنَحْنُ كَمَاةُ اللهِ جِتُنَا بِاَمْرِهِ حَلَلْنَا بِلادَ الشَّرُكِ وَاللَّهُ يَخْفُرُ (۵۸) ہم خدا کے سوار ہیں۔ اُس کے حکم سے آئے ہیں۔ اور شرک کے شہروں میں ہم داخل ہوئے ہیں اور خدار رہنمائی کر رہا ہے أَقُولُ وَلَا أَخْشَى فَإِنِّي مَسِيحُهُ وَلَوْ عِنْدَ هَذَا الْقَوْلِ بِالسَّيْفِ انْحَرُ میں بے دھڑک کہتا ہوں کہ میں خدا کا مسیح موعود ہوں ۔ اگر چہ میں اس قول پر تلوار سے قتل بھی کیا جاؤں