اِعجاز احمدی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 141 of 566

اِعجاز احمدی — Page 141

روحانی خزائن جلد ۱۹ ۱۴۱ اعجاز احمدی نعیمه نزول المسیح ہیں اور ایسا ہی شمس کے لئے تین دن مقرر ہیں اور حدیث میں صریح ذکر ہے کہ اُس زمانہ میں جب مہدی پیدا ہوگا قمر کا خسوف اُس کی پہلی رات میں ہوگا جو قانون قدرت میں اُس کے خسوف کے لئے مقرر ہے اور سورج کا خسوف اُس کے بیچ کے دن میں ہوگا جو اُس کے خسوف کے لئے سنت اللہ میں مقرر ہے ۔ اس سیدھے معنے کو چھوڑنا اور دوسری طرف بہکے پھر نا اگر بد بختی نہیں تو اور کیا ہے۔ علاوہ اس کے عرب کے نزدیک وہ رات جس میں ہلال کو قمر کہا جاتا ہے کوئی مخصوص رات نہیں جس میں اختلاف نہ ہو ۔ بعض کہتے ہیں کہ ایک رات ہلال رہتا ہے۔ دوسری رات قمر شروع ہو جاتا ہے۔ بعض تیسری رات کے چاند کو قمر کہتے ہیں۔ بعض کے نزدیک سات رات تک ہلال ہی ہے۔ پس اس صورت میں پیشگوئی کے ظہور کے لئے کوئی خاص رات معین نہیں رہتی ۔ اور یہ کہنا کہ سنت اللہ کے موافق کسوف خسوف ہونا کوئی خارق عادت امر (۳۲) نہیں یہ دوسری حماقت ہے۔ اصل غرض اس پیشگوئی سے یہ نہیں ہے کہ کسی خارق عادت مجو بہ کا وعدہ کیا جائے بلکہ غرض اصلی ایک علامت کو بیان کرنا ہے جس میں دوسرا شریک نہ ہو۔ پس حدیث میں یہ علامت بیان کی گئی ہے کہ جب وہ سچا مہدی دعوئی کرے گا تو اُس زمانہ میں قمر رمضان کے مہینہ میں اپنے خسوف کی پہلی رات میں منتخسف ہوگا اور ایسا واقعہ پہلے کبھی پیش نہ آیا ہوگا اور کسی جھوٹے