اِعجاز احمدی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 142 of 566

اِعجاز احمدی — Page 142

روحانی خزائن جلد ۱۹ ۱۴۲ اعجاز احمدی نعیمه نزول المسیح مہدی کے وقت رمضان کے مہینہ میں اور ان تاریخوں میں کبھی خسوف کسوف نہیں ہوا اور اگر ہوا ہے تو اس کو پیش کرو ورنہ جبکہ یہ صورت اپنی ہیئت مجموعی کے لحاظ سے خود خارق عادت ہے تو کیا حاجت کہ سنت اللہ کے برخلاف کوئی اور معنے کئے جائیں۔ غرض تو ایک علامت کا بتلانا تھا سو وہ متحقق ہو گئی اگر متحقق نہیں تو اس واقعہ کی صفحہ تاریخ میں کوئی نظیر تو پیش کرو اور یا در ہے کہ ہرگز پیش نہ کر سکو گے ۔ اردو نظم نہ بخار کیوں نہیں لوگو تمہیں حق کا خیال دل میں آتا ہے مرے سو سو ابال آنکھ تر ہے دل میں میرے درد ہے کیوں دلوں پر اس قدر یہ گرد ہے دل ہوا جاتا ہے ہر دم بے قرار کس بیاباں میں نکالوں ہوگئے ہم درد سے زیر و زبر مر گئے ہم پر نہیں تم کو خبر آسماں پر غافلو اک جوش ہے کچھ تو دیکھو گر تمہیں کچھ ہوش ہے ہو گیا دیں کفر کے حملوں سے چور چپ رہے کب تک خداوند غیور اس صدی کا بیسواں اب سال ہے شرک و بدعت سے جہاں پامال ہے بدگماں کیوں ہو خدا کچھ یاد ہے افترا کی کب تلک بنیاد ہے وہ خدا میرا جو ہے جو ہر شناس اک جہاں کو لا رہا ہے میرے پاس لعنتی ہوتا ہے مرد مفتری لعنتی کو کب ملے یہ سروری