حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 130 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 130

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۱۳۰ حقيقة کہتے ہیں کہ جو شخص نبی کریم کا مکذب اور نا فرمان ہو۔ اگر وہ تو حید پر قائم ہو تو وہ بلاشبہ بہشت ۱۲۷ میں جائے گا ۔ مجھے معلوم نہیں کہ اُن کے پیٹ میں کسی قسم کی توحید ہے کہ باوجود نبی کریم کی مخالفت اور نافرمانی کے جو تو حید کا سر چشمہ ہے بہشت تک پہنچا سکتی ہے۔ لعنت اللہ علی الکاذبین۔ (۷) قوله تعالى وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا لِيُطَاعَ بِإِذْنِ الله (الجز نمبر۵ سوره نساء) ترجمہ: یعنی ہر ایک نبی ہم نے اس لئے بھیجا ہے کہ تا خدا کے حکم سے اُس کی اطاعت کی جائے۔ اب ظاہر ہے کہ جبکہ بمنشاء اس آیت کے نبی واجب الاطاعت ہے۔ پس جو شخص نبی کی اطاعت سے باہر ہو وہ کیونکر نجات پا سکتا ہے۔ (۸) قوله تعالى قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبُكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ۖ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمُ ۔ قُلْ أَطِيعُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللهَ لا يُحِبُّ الْكَفِرِينَ " الجز نمبر ٣ ال عمران ترجمہ: ان کو کہہ کہ اگر خدا سے تم محبت کرتے ہو۔ پس آؤ میری پیروی کرو تا خدا بھی تم سے محبت کرے اور تمہارے گنہ بخش دے اور خدا غفور و رحیم ہے۔ اُن کو کہ کہ خدا اور رسول کی اطاعت کرو پس اگر وہ اطاعت سے منہ پھیر لیں تو خدا کافروں کو دوست نہیں رکھتا ۔ ان آیات سے صاف طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ گناہوں کی مغفرت اور خدا تعالیٰ کا پیار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے سے وابستہ ہے۔ اور جولوگ ایمان نہیں لاتے وہ کافر ہیں۔ (۹) قوله تعالى إِنَّ الَّذِينَ يَكْفُرُونَ بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ وَيُرِيدُونَ أَنْ يُفَرِّقُوا بَيْنَ اللَّهِ وَرُسُلِهِ وَيَقُولُونَ نُؤْمِنُ بِبَعْضٍ وَنَكْفُرُ بِبَعْضٍ وَيُرِيدُونَ أَنْ يَتَّخِذُوا بَيْنَ ذلِكَ سَبِيلًا ۔ أُولَيكَ هُمُ الْكَفِرُونَ حَقًّا وَاعْتَدْنَا لِلْكُفِرِينَ عَذَابًا مُّهِينًا ، وَالَّذِينَ امَنُوا بِاللهِ وَرُسُلِهِ وَلَمْ يُفَرِّقُوا بَيْنَ أَحَدٍ مِنْهُمْ أُولَيكَ سَوْفَ يُؤْتِيهِمْ أَجُورَهُمْ الجز ونمبر 4 سوره نساء) ترجمہ: وہ لوگ جو خدا اور رسول سے منکر ہیں اور ارادہ رکھتے ہیں کہ خدا اور اس کے رسولوں میں تفرقہ ڈال دیں اور کہتے ہیں کہ بعض پر ہم ایمان لائیں گے اور بعض پر نہیں یعنی صرف خدا کا مانا یا ل النساء : ۶۵ آل عمران :۳۳۳۲ النساء : ۱۵۱ تا ۱۵۳