براہین احمدیہ حصہ پنجم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 274 of 506

براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 274

روحانی خزائن جلد ۲۱ ۲۷۴ ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم اول آپ مولوی صاحب موصوف کے نوٹ کو پڑھ لیں اور پھر ندامت میں غرق ہو جائیں اور کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔ بندہ خدا اس قدر چالا کی تو وہ یہود بھی نہیں کرتے ہوں گے جن کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَنْ مَّوَاضِعِ ۔ پھر آپ نے اپنی مولویت کا یہ نمونہ کیسا دکھلایا ؟ میں نہیں خیال کر سکتا کہ آپ ایسے نادان تھے جنہوں نے کمال سادہ لوحی سے عبارت کے سمجھنے میں غلطی کھائی۔ آپ براہین احمدیہ کا ریویو لکھ چکے تھے ۔ اور آپ کو خوب معلوم تھا کہ براہین احمدیہ کے وہ عربی الہامات جن کا میں نے اپنے اشتہار میں ذکر کیا ہے وہ بغیر ترجمہ کے نہیں لکھے گئے اور آپ کو خوب معلوم تھا کہ براہین احمدیہ کے ان عربی الہامات کا ذکر نہ تو ہمارے سلسلہ کے ان دو اخباروں الحکم اور البدر میں کیا گیا ہے اور نہ ایسے دو رسالے ہمارے سلسلہ میں کسی نے تالیف کئے جن میں براہین احمدیہ کے ان الہامات کا کچھ ذکر ہو۔ پھر جب کہ براہین احمدیہ کے ان الہامات عربیہ کا براہین احمدیہ میں ترجمہ موجود ہے اور نہ کسی اخبار اور نہ کسی رسالہ میں ان کا ذکر ہے اور نہ وہ صرف ایک پیشگوئی ہے تا اشتہارا ارمئی ۱۹۰۵ء کی یہ عبارت اس پر منطبق ہو سکے کہ عربی پیشگوئی کا ترجمہ بھی نہیں ہوا تھا بلکہ وہ دو پیشگوئیاں ہیں تو اس صورت میں شرعاً آپ سے مطالبہ ہے کہ آپ نے اس قدر جھوٹ کیوں بولا ؟ شائد جو کرم دین کے مقدمہ میں میرے مقابل پر مولویوں نے دروغ مصلحت آمیز کے جواز کا فتویٰ دیا تھا اس پر آپ نے بھی عمل کیا۔ بہر حال آپ جتلاؤ کہ کیوں آپ نے وہ ذکر جو الہام عفت الديار محلها و مقامها کی نسبت تھا براہین احمدیہ کے اُن دو عربی الہاموں پر مڑھ دیا جو صفحہ ۱۵۱۶ اور صفحہ ۵۵۷ براہین احمدیہ میں موجود ہے کیا آپ لوگوں کی یہی مولویا نہ حیثیت میں دیانت اور امانت ہے کہ آپ نے ایسا افترا کیا اور کچھ بھی خدا تعالیٰ کا خوف آپ کے دل میں نہ آیا۔ اور صرف اسی پر بس نہیں بلکہ آپ محض شرارت اور چالا کی سے اپنے اس مضمون میں اپنی طرف سے ایک عبارت لکھتے ہیں اور پھر پبلک پر یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ گویا وہ عبارت جو آپ نے میری طرف منسوب المائدة : ١٤