براہین احمدیہ حصہ دوم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 99 of 849

براہین احمدیہ حصہ دوم — Page 99

روحانی خزائن جلد 1 ۹۷ براہین احمدیہ حصہ دوم نکالا اور اکثر ملکوں کو نو را ایمان اور توحید سے منور کیا۔ وہ سب نعوذ باللہ جھوٹے اور مفتری ۱۰۷ تھے۔ اور کچی رسالت اور پیغمبری صرف برہمنوں کی وراثت اور انہیں کے بزرگوں کی جاگیر خاص ہے اور اس بارے میں خدا نے ہمیشہ کے لئے انہیں کو ٹھیکہ دے رکھا ہے اور دلوں میں متمکن ہو گیا ہے۔ چنانچہ ہم تفصیل اس کی معہ تمام دلائل کے اپنے موقعہ پر درج کریں گے انشاء اللہ تعالی۔ اور اس جگہ یہ بھی یادر ہے کہ ایسے مسیحی کہ جن کا اس حاشیہ میں ذکر کر رہے ہیں۔ ایک طرف تو خدا کے پاک پیغمبروں سے ٹھٹھا نسی کرتے ہیں اور دوسری طرف حضرت مسیح کو خدا تو بنا ہی رکھا ہے ۔ مگر علاوہ الوہیت کے نبوت میں بھی سب نبیوں سے افضل اور اعلیٰ سمجھتے ہیں ۔ سو واضح رہے کہ یہ بھی ان کی ایک دوسری غلطی ہے۔ بلکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ سب نبیوں سے افضل وہ نبی ہے کہ جو دنیا کا مربی اعظم ہے۔ یعنی وہ شخص کہ جس کے ہاتھ سے فساداعظم دنیا کا اصلاح پذیر ہوا جس نے تو حید گم گشتہ اور نا پدید شدہ کو پھر زمین پر قائم کیا۔ جس نے تمام مذاہب باطلہ کو حجت اور دلیل سے مغلوب کر کے ہر یک گمراہ کے شبہات منائے جس نے ہر یک ملحد کے وسواس دور کئے اور سچا سامان نجات کا کہ جس کے لئے کسی بے گناہ کو پھانسی دینا ضرور نہیں اور خدا کو اپنی قدیمی اور از لی جگہ سے کھسکا کر کسی عورت کے پیٹ میں ڈالنا کچھ حاجت نہیں۔ اصول حقہ کی تعلیم سے از سر نو عطا فرمایا ۔ پس اس دلیل سے کہ اس کا فائدہ اور افاضہ سب سے زیادہ ہے۔ اس کا درجہ اور رتبہ بھی سب سے زیادہ ہے۔ اب تواریخ بتلاتی ہے۔ کتاب آسمانی شاہد ہے اور جن کی آنکھیں ہیں وہ آپ بھی دیکھتے ہیں کہ وہ نبی جو بمو جب اس قاعدہ کے سب نبیوں سے افضل ٹھہرتا ہے وہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جیسا کہ عنقریب اسی کتاب میں یہ ثبوت آفتاب کی طرح روشن ہو جائے گا۔ منہ میں زہر نہ ملا رکھی ہو یا سفر کی حالت میں ہر یک راستہ بتلانے والے پر شک کرے کہ شاید یہ مجھے دھوکا ہی نہ دیتا ہو یا حجامت کرانے کے وقت میں حجام سے ڈرے کہ کہیں استرہ مارکر مجھے قتل ہی نہ کر دے یہ سب خیال مقدمات جنون اور دیوانگی کے ہیں اور جب کوئی دیوانہ ۱۰۷