آریہ دھرم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 28 of 550

آریہ دھرم — Page 28

روحانی خزائن جلد ۱۰ ۲۸ آریہ دھرم اپنے باپ وغیرہ بزرگوں سے اجازت لیکر اپنے دیور یا کسی اور ایسے ہی رشتہ دار کے ساتھ اُسکے بدن میں گھی ملوا کر حاملہ ہونے تک مقاربت کر سکتی ہے اور وہ لڑکا بیج داتا اور کھیت دونوں کے مرنے کی پند دینے والا اور دونوں کی طرف سے ورثہ حاصل کرنے والا دھرم ۲۴ پورک ہوگا یعنی عین حلال کا فرزند وید کے موافق ۔ اب کہو اے حضرات اب بھی تسلی ہوئی یا نہیں اور کیا اب بھی شک ہے کہ ہم نے غلط بیانی کی ہم بڑے شائق ہیں کہ آپ لوگ کوئی دوسرا اشتہار بھی نکالیں۔ تاہم دیکھیں کہ ایک سچی حقیقت کے پوشیدہ کرنے کیلئے کہاں تک انسانی منصوبہ پیش جا سکتا ہے یہ تجربہ ہو چکا ہے کہ جب یہ مسئلہ کسی آریہ صاحب کو کسی مجلس میں سنایا جاتا ہے تو پہلے تو اس کی کانشنس کی زبر دست تاثیر اُس کو یک لخت منکر ہونے کی طرف جھکاتی ہے اور پھر وہ شخص لا چار ہو کر اس مسئلہ کو دیانند یا منو کے سر پر تھوپتا ہے اور پھر اس بات کے کھلنے سے کہ در حقیقت یہ ویدہی کا مسئلہ ہے ایک عجیب طور کا انفعال اُس کے شامل حال ہو جاتا ہے مگر تعجب یہ کہ اتنی ندامتیں اٹھا کر پھر بھی خدا تعالیٰ کا خوف دل کو نہیں پکڑتا پنڈت گوروڈت نے بھی جس کو دیا نند کے دوسرے نمبر پر سمجھا گیا تھا اپنے ایک انگریزی رسالہ میں اس مسئلہ کی صحت کا اقرار کیا ہے مگر ہمیں تعجب ہے کہ گوردت تو باوجود اپنی انگریزی دانی اور سنسکرت کی استعداد کے بے تردد قبول کرلے کہ یہ مسئلہ حقیقت میں وید میں موجود ہے اور ایسا ہی پنڈت دیانند کھلے کھلے بیان سے اس کا مصدق ہو اور وید کی آگیا پیش کرے ۔ منو اُس کے عمل کے لئے تاکید کرے یا گولک اس دستور کو دید کی ہدایت کے موافق بیان فرماویں مگر چند بازاری قادیان کے جو محض ناخواندہ ہیں شور مچاویں کہ یہ مسئلہ صحیح نہیں۔ کیا ان تمام پنڈتوں میں اتنی عقل کا بھی مادہ نہیں تھا جو ان لوگوں میں موجود ہے دنیا میں تعصب اور طرف داری کی کوئی حد بھی ہوتی ہے مگر یہ لوگ تو حد سے گذر گئے ہندوؤں میں یہ مسئلہ ایسا ہے جس میں نادان شور مچاوے اور دانا شرمندہ ہو۔ چند سال ہوئے ہیں کہ اسی مسئلہ میں ایک معزز آریہ اور ایک برہمو کی بحث ہوئی۔ جب برہمو نے کتابیں دکھلا ئیں وید کی شرتیاں پیش کر دیں اور دیا نند کا بھاش بھی دکھا دیا تو وہ آریہ چونکہ شریف تھا دیکھتے ہی ندامت میں غرق ہو گیا اور عذر کیا کہ بھائی مجھے پہلے خبر نہ تھی کہ یہ گند بھی دید میں موجود ہیں اور اسی دن سے آریہ مت سے دستبردار ہوا۔ اس معزز آریہ کی کارروائی سے جو ایک برہمو رسالہ میں چھپی ہے صاف ثابت ہوتا ہے کہ اس قوم میں