اَلْحق مباحثہ دہلی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 251 of 598

اَلْحق مباحثہ دہلی — Page 251

روحانی خزائن جلدم ۲۵۱ الحق مباحثہ دہلی نحوی لازم نہیں آتا ۔ البتہ آیت اول میں چونکہ صرف نون تاکید ہے لام تاکید نہیں لہذا وہ صرف (۱۳۱) استقبال کے واسطے ہے ۔ اور آیت دوم فَلَنُوَلْيَتَكَ قِبْلَةٌ تَرْضُهَا" میں لام تاکید معہ نون تاکید موجود ہے۔ پس اسکے حال و استقبال ہونے میں کوئی محذور نہیں ہے علی ھذا القیاس۔ آیت سوم وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْ مِنَ الْخَوْفِ " میں حال و استقبال دونوں مراد ہو سکتے ہیں اور اگر کسی تفسیر میں ان آیات کو صرف استقبال پر حمل کیا ہو تو ہم کو کچھ مضر نہیں اور آیت چهارم لَتُؤْمِنُنَّ بِهِ وَ لَتَنْصُر نہ کر میں حال و استقبال دونوں مراد ہو سکتے ہیں اور ہم یہ کب کہتے ہیں کہ ہر جگہ حال ہی مراد ہوا کرے اور لَتَنْصُرُنَّہ میں صرف استقبال ہی مراد ہوتا ہم کو کچھ مضر نہیں۔ آیت پنجم لَتُبَلوُنَّ فِي أَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ وَلَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِينَ أوتُوا الكِتب " ۔" میں لام تاکید معہ نون تاکید موجود ہے حال و استقبال دونوں مراد ہو سکتے ہیں اور اگر کسی تفسیر میں صرف استقبال کا مراد ہونا ان آیات میں لکھا ہو تو ہم کو کچھ مضر نہیں ۔ اور آیت نمبرم لَتُبَيِّنُنَّهُ لِلنَّاسِ ۵ اگر خبر بمعنے انشاء کے ہے اور اس واسطے صرف استقبال مراد ہے تو ہم کو کچھ مضر نہیں ۔ آیت ششم لَأُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ میں دونوں زمانہ مراد ہو سکتے ہیں کوئی محذور لازم نہیں آتا آیت ہفتم وَ لَأُدْخِلَنَّهُمْ کے میں لام تاکید مع نون تاکید موجود ہے۔ حال و استقبال دونوں مراد ہیں ۔ ورنہ اس کے کیا معنے کہ وہ مہاجرین اللہ تعالی کے راہ میں قتل تو کئے گئے اور اُس کی راہ میں تکلیفیں اُٹھا چکے اور ابھی تک جنت میں داخل نہیں ہوئے اور ہزاروں برس کے بعد کہیں جنت میں داخل ہونگے بلکہ ہم تو یہ کہتے ہیں کہ نزول آیت کے وقت میں بھی داخل ہوئے اور ہونگے اور داخل ہوتے چلے جاتے ہیں یا دکر و القبر روضة من رياض الجنّة الخ ۔ آیت ہشتم وَلَأُضِلَّنَّهُمْ کے بھی مضارع ہونے میں کوئی محذور نہیں ۔ ابلیس کا اضلال حضرت آدم کے وقت دخول جنت سے متحقق ہے۔ آیت نم لَتَجِدَنَّ میں بھی دونوں زمانے مراد ہو سکتے ہیں۔ کونسا محذور لازم آتا ہے بیان کیا جاوے اس میں نظر کی جاوے گی ۔ آیت وہم ۔ لَيَبْلُوَنَّكُمُ اللهُ نا میں بھی خالص استقبال کا بطور وجوب والتزوم کے مراد ہونا کچھ ضرور نہیں و من ادعى فعليه البيان - آیت یاز دہم ۔ " ليَجْمَعَنَكُمْ إِلى يَوْمِ الْقِم میں بھی دونوں زمانہ مراد ہو سکتے ہیں کیونکہ مرتے جاتے ہیں۔ البقرة : ۱۴۵ ٢ البقرة : ۱۵۶ آل عمران ۸۲ ۲ آل عمران: ۱۸۷ ۵ آل عمران: ۱۸۸ ۲- آل عمران: ۱۹۷ ۸ النساء : ۱۲۰ المائدة: ۸۳ نا المائدة ۹۵ ال النساء: ۸۸