آئینہ کمالاتِ اسلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 279 of 776

آئینہ کمالاتِ اسلام — Page 279

روحانی خزائن جلد ۵ مبارک وہ ۲۷۹ آئینہ کمالات اسلام لوگ جو صادق ہیں کیونکہ انجام کار فتح انہیں کی ہے پر چه نور افشاں دہم مئی ۱۸۸۸ء کے دیکھنے والوں کو معلوم ہوگا کہ اس پر چہ کے ایڈیٹر نے اس عاجز کا ایک خط جو ایک پیشگوئی پر مشتمل ہے اپنے اس پر چہ میں درج کر کے کس قدر بد زبانی کے ساتھ زبان کھولی تھی اور کیا کیا بے جا اور خلاف تہذیب اور گندے لفظ اس عاجز کے حق میں بولے تھے ، یوں تو ان پادری صاحبوں پر کچھ بھی افسوس نہیں کرنا چاہیے کیونکہ صداقت سے دشمنی کرنا اور انکار اور توہین سے پیش آنا ان کا قدیمی شیوہ ہے لیکن اس وقت ہمیں یہ دکھلا نا منظور ہے کہ جس الہامی پیشگوئی کو انہوں نے نفسانی منصو بہ اور انسانی افتر اقرار دے کر اپنی عادت کے موافق زبان درازی کی تھی اس کا انجام کیا نکلا کیا انجام کا روہ انسانی افترا ہی ثابت ہوا یا خدا تعالیٰ نے جو بیچ کا حامی ہے اس کی صداقت کھول دی ۔ سو واضح ہو کہ اس عاجز کا وہ خط جو دہم مئی ۱۸۸۸ء کو پر چہ نور افشاں میں چھپا ہے اس کی عبارت جو پیشگوئی کے متعلق ہے اخبار مذکور کے صفحہ ۲ ،۳ میں مرزا احمد بیگ ہوشیار پوری کی نسبت یہ ہے۔ خدا تعالیٰ نے اپنے الہام پاک سے میرے پر ظاہر کیا ہے کہ اگر آپ اپنی دختر کلاں کا رشتہ میرے ساتھ منظور کریں تو وہ تمام نحوستیں آپ کی اس رشتہ سے دور کر دے گا اور آپ کو آفات سے محفوظ رکھ کر برکت پر برکت دے گا۔