آئینہ کمالاتِ اسلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 278 of 776

آئینہ کمالاتِ اسلام — Page 278

روحانی خزائن جلد ۵ ۲۷۸ آئینہ کمالات اسلام ۲۷۸) اور چار مسلمان اور چار ہند و مؤکد بہ قسم کر کے بطور اشتہار کے چھپوا دیں اور ایک اشتہار مجھ کو بھی بھیج دیں اور اگر خدا تعالیٰ کوئی اعجوبہ قدرت ظاہر کرے جو انسانی طاقتوں سے بالا تر ہو تو بلا توقف اسلام کو قبول کر لیو یں ۔ اور اگر قبول نہ کریں تو پھر دوسرانشان یہ ہے کہ میں اپنے خدا تعالیٰ سے چاہوں گا کہ ایک سال تک ایسے پر کوئی سخت و بال نازل کرے جیسے جذام یا نا بینائی یا موت اور اگر یہ دعا منظور نہ ہو تو پھر بھی میں ہر یک تاوان کا جو تجویز کی جائے سزاوار ہوں گا یہی شرط حضرات آریہ صاحبوں کی خدمت میں بھی ہے اگر وہ اپنے وید کو خدا تعالیٰ کا کلام سمجھتے ہیں اور ہماری پاک کتاب کلام اللہ کو انسان کا افترا خیال کرتے ہیں تو وہ مقابل پر آویں اور یا درکھیں کہ وہ مقابلہ کے وقت نہایت رسوا ہوں گے ان میں دہریت اور بے قیدی کی چالا کی سب سے زیادہ ہے ۔ مگر خدا تعالیٰ ان پر ثابت کر دے گا کہ میں ہوں اور اگر مقابلہ نہ کریں تو یکطرفہ نشان بغیر کسی بے ہودہ شرط کے مجھ سے دیکھیں اور میرے نشان کے منجانب اللہ ہونے کے لئے یہ کافی ہے کہ اگر ایسا آریہ جس نے کوئی نشان دیکھا ہو بلا توقف مسلمان نہ ہو جائے تو میں اس پر بددعا کروں گا پس اگر وہ ایک سال تک جذام یا نا بینائی یا موت کی بلا میں مبتلا نہ ہو تو ہر یک سزا اٹھانے کیلئے میں طیار ہوں اور باقی صاحبوں کیلئے بھی یہی شرائط ہیں اور اگر اب بھی میری طرف منہ نہ کریں تو ان پر خدا تعالیٰ کی حجت پوری ہو چکی ۔ خاکسار غلام احمد قادیان ضلع گورداسپوره