آئینہ کمالاتِ اسلام — Page 280
روحانی خزائن جلد ۵ ۲۸۰ آئینہ کمالات اسلام (۲۸۰) اور اگر یہ رشتہ وقوع میں نہ آیا تو آپ کیلئے دوسری جگہ رشتہ کرنا ہرگز مبارک نہ ہوگا اور اس کا انجام درد اور تکلیف اور موت ہوگی۔ یہ دونوں طرف برکت اور موت کی ایسی ہیں جن کو آزمانے کے بعد میرا صدق اور کذب معلوم ہو سکتا ہے ۔ (اب جس طرح چاہو آزما لو ) میری برادری کے لوگ مجھ سے نا واقف ہیں اور خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ میرے کاموں کو ان پر بھی ظاہر کرے۔ یہ وہ خط ہے جو نور افشاں ۱۰ رمئی ۱۸۸۸ء میں شائع ہو چکا ہے جس کا ماحصل یہی ہے کہ اگر دوسری جگہ نکاح ہوا تو پھر اس کا نتیجہ تمہارے لئے موت ہو گا نہیں تو بجائے موت کے برکت ہوگی ۔ اب میں ظاہر کرتا ہوں کہ ۷ را پریل ۱۸۹۲ ء کو اس لڑکی کا دوسری جگہ نکاح ہو گیا اور ۳۰ ستمبر ۱۸۹۲ء کو یہ پیشگوئی پوری ہوئی بھنے خدائے تعالیٰ نے مرزا احمد بیگ ہوشیار پوری کو اس جہان فانی سے اٹھا لیا۔ اب ایڈیٹر نور افشاں کو ذرا صبر کر کے غور کرنی چاہیئے کہ پیشگوئی کا پورا ہو جانا بموجب ہدایت توریت * کے صادق کی نشانی ہے یا کاذب کی ۔ طالب حق کیلئے تو اسی قدر خدا تعالیٰ کا نشان کافی ہے۔ اور باطل پرست کو کوئی نشان فائدہ نہیں دے سکتا جب تک وہ آخری نشان ظاہر نہ ہو جس کا نام جہنم ہے ۔ ہر ایک طالب حق کو چاہیئے کہ دہم مئی ۱۸۸۸ء کے پرچہ نور افشاں کو دیکھ کر اس پیشگوئی کے ساتھ پادریوں کو ملزم کرے۔ اب ہم یہ مناسب سمجھ کر اشتہار، ارجولائی ۱۸۸۸ ء اس کے ساتھ شامل کر دیتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ ہمارے بدظن بھائی بھی اس طرف توجہ کریں کہ یہ امور انسان کی طرف سے ہیں یا ربّ آسمان کی طرف سے۔ اس وقت ابھی موقع ہے کہ ضد سے لا استثنا ۱۸-۱۸