رسومات کے متعلق تعلیم

by Other Authors

Page 43 of 61

رسومات کے متعلق تعلیم — Page 43

43 ملفوظات جلد دوم صفحه 310 حضرت اقدس کے اس ارشاد کا خلاصہ یہ ہے کہ شادی کا اعلان ہونا ضروری ہے اس غرض سے پہلے دف بجائی جاتی تھی اب یہ اعلان مسجد میں ہو جاتا ہے یا الفضل اور سلسلہ کے کسی اور اخبار میں شائع ہو جاتا ہے اور جماعت کو معلوم ہو جاتا ہے کہ فلاں گھرانہ میں نکاح ہو گیا ہے۔چپ چاپ بغیر اعلان شادی جائز نہیں۔آتش بازی وغیرہ کے متعلق آپ علیہ السلام فرماتے ہیں:۔آتش بازی اور تماشا وغیرہ یہ بالکل منع ہیں کیونکہ اس سے مخلوق کو کوئی فائدہ بجز نقصان کے نہیں ہے۔ملفوظات جلد دوم صفحہ 310 پھر یہ سوال آپ کی خدمت میں پیش کیا گیا کہ لڑکی یا لڑکے والوں کے ہاں جو جوان عورتیں مل کر گاتی ہیں وہ کیسا ہے فرمایا: صلى الله اصل یہ ہے کہ یہ بھی اسی طرح پر ہے۔اگر گیت گندے اور ناپاک نہ ہوں تو کوئی حرج نہیں۔رسول اللہ ﷺ جب مدینہ میں تشریف لے گئے تو لڑکیوں نے مل کر آپ کی تعریف میں گیت گائے تھے غرض اس طرح پر اگر فسق و فجور کے گیت نہ ہوں تو منع نہیں مگر مردوں کو نہیں چاہئے کہ عورتوں کی ایسی مجلسوں میں بیٹھیں یہ یاد رکھو کہ جہاں ذرا بھی مظنہ فسق و فجو رکا ہو وہ منع ہے۔بزہد و ورع کوش و صدق ولیکن صدق و صفا مصطفا میفرمائے پر