راہِ ایمان — Page 84
84 قادیان اور اس کے مقامات مقدسہ قادیان جماعت احمدیہ کا دائمی مرکز اور مقدس مقام ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام یہاں پیدا ہوئے۔زندگی کا اکثر حصہ یہیں گزارا۔یہیں آپ کا مزار ہے۔جس مکان میں حضور رہتے تھے جن مساجد میں حضور نماز پڑھتے تھے وہ سب ہمارے لئے بہت با برکت ہیں۔یہاں کے چند ایک مقدس مقامات یہ ہیں۔بہشتی مقبرہ مسجد مبارک مسجد اقصی - منارة اسی ( یہ خوبصورت سفید منارہ مسجد اقصٰی میں ہے۔اس کی بنیاد حضرت مسیح موعود نے رکھی۔یہ مسیح موعود کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اُس پیشگوئی کو پورا کرتا ہے کہ آنے والا مسیح ایک سفید مینارہ کے پاس اُترے گا۔بہشتی مقبره یہ قبرستان ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خُدا کے حکم سے بنوایا تھا۔خُدا تعالیٰ نے حضور کو بتایا تھا کہ صرف وہی شخص اس میں دفن ہوگا جو خُدا تعالیٰ کے نزدیک بہشتی ہوگا۔اس میں دفن ہونے کے لئے یہ ضروری ہے کہ انسان بُری باتوں سے بچے۔نمازیں پڑھے۔نیک کام کرے اور اپنی کمائی اور جائیداد کا کم از کم دسواں حصہ چندہ کے طور پر دے۔اس قبرستان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام - حضرت خلیفہ اول اور جماعت کے دیگر بڑے بڑے صحابیوں اور دین کی خاص خدمت کرنے والے احمدیوں کی قبریں ہیں۔دار حضرت مسیح موعود یہ حضرت مسیح موعود کے مکان کا نام ہے۔اس میں وہ کمرے بھی ہیں جن میں حضور عبادت کیا کرتے تھے۔اور اپنے خُدا سے دُعائیں کیا کرتے تھے۔ہر احمدی کو یہ کوشش کرنی چاہئیے کہ وہ قادیان جا کر اور مقدس مقامات کی زیارت کر کے