راہِ ایمان

by Other Authors

Page 85 of 121

راہِ ایمان — Page 85

85 اپنے ایمان کو تازہ کرے۔درویشان قادیان اللہ تعالی نے داغ ہجرت کے الہام کے ذریعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خبر دی تھی کہ جماعت کو مستقبل میں قادیان سے ہجرت کرنی پڑے گی۔چنانچہ ۱۹۴۷ء میں ایسے حالات رونما ہوئے کہ انگریزوں نے اپنی غلامی سے آزاد کرنے کے ساتھ ہی ملک کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔ملکی تقسیم کے وقت مشرقی پنجاب میں خطرناک قسم کے فسادات شروع ہو گئے۔جس کی وجہ سے مسلمانوں کو ترک وطن کرنا پڑا اور قادیان بھی فسادات کی لپیٹ میں آ گیا۔اور جماعت کی بیشتر آبادی کو قادیان سے ہجرت کرنی پڑی۔چونکہ قادیان جماعت احمدیہ کا دائی مرکز ہے۔اس میں بہت سے شعائر اللہ اور مقدس مقامات اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مزار مبارک ہے۔اس لئے ان کی نگہداشت اور آبادی کے لئے حضرت خلیفہ امسیح الثانی نے ایک معقول تعداد کو قادیان میں ہی ٹھیرنے کا ارشاد فرمایا اور قادیان میں ہی انہیں آبا درکھنے کا نہایت اعلیٰ انتظام فرمایا۔انہیں درویشان قادیان کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔شروع میں درویش ۳۱۳ کی تعداد میں تھے۔چند سال اُن کو تجرد کی زندگی بسر کرنی پڑی۔پھر نو جوانوں کی شادیاں ہوئیں۔اور جن کے اہل و عیال حفاظت کی خاطر قادیان سے باہر بھجوا دیئے گئے تھے وہ مستقل قیام کی غرض سے قادیان واپس آگئے۔درویشوں کے تفصیلی حالات ماہنامہ الفرقان ربوہ کے اگست ستمبر اکتوبر ۱۹۶۳ ؛ کے ضخیم پرچے میں درویشان قادیان نمبر سے شائع ہو چکے ہیں۔قادیان کے تعلیمی اور رفاہی ادارے اس وقت جماعت کے زیر انتظام درج ذیل تعلیمی ادارے احمدی آبادی میں قائم