راہِ ایمان

by Other Authors

Page 83 of 121

راہِ ایمان — Page 83

83 صاحب آف مالیر کوٹلہ سے ہوئی۔آپ کے قیمتی مضمون اور نظمیں اکثر احمدی بچے پڑھتے ہیں آپ ۲۲ - ۲۳ رمئی ۱۹۷۷ ء کی درمیانی شب کو وفات پاگئیں۔اور مقبرہ بہشتی ربوہ میں دفن ہوئیں۔۵۔حضرت نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا: ย آپ بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی موعود اولاد میں سے تھیں مورخہ ۲۵ رجون ۱۹۰۴ ء کو پیدا ہوئیں۔حضرت نواب عبد اللہ خان صاحب کے ساتھ آپ کی شادی ہوئی۔آپ مورخہ ۶ رمئی ۱۹۸۷ ء کو وفات پاگئیں اور مقبرہ بہشتی ربوہ میں دفن ہوئیں۔تصانیف حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسی کے قریب کتابیں تصنیف فرما ئیں جن میں حضور نے اسلام کی صداقت کے زبر دست ثبوت دیئے۔اللہ تعالیٰ کے تازہ نشانات ظاہر کئے۔قرآن کریم کی خوبیاں بیان فرمائیں۔چند مشہور کتابوں کے نام یہ ہیں:۔براہین احمدیہ حقیقۃ الوحی۔آئینہ کمالات اسلام کشتی نوح - الوصیت۔اسلامی اصول کی فلاسفی۔بركات الدعا۔تریاق القلوب چند مشہور اصحاب حضرت مسیح موعود کے نام حضرت مولوی حکیم نور الدین صاحب خلیفہ اوّل ،حضرت مولوی عبد الکریم احب ، حضرت مفتی محمد صادق صاحب ، حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی ، حضرت رض نواب محمد علی خان صاحب ، حضرت مولوی شیر علی صاحب ، حضرت مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب ، حضرت مولوی برہان الدین صاحب جہلمی ، حضرت مولوی غلام رسول صاحب را جیکی ، حضرت حافظ مختار احمد صاحب " شاہجہانپوری۔رض