راہِ ایمان

by Other Authors

Page 61 of 121

راہِ ایمان — Page 61

61 ایمان ہے کہ آنے والا مسیح موعود عین وقت پر آچکا ہے اور وہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ السلام ہیں جنہیں خُدا تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری پوری فرمانبرداری کرنے کی برکت سے یہ مقام عطا کیا ہے۔اگر یہ مانا جائے کہ اب مسلمانوں میں سے تو کوئی شخص اس قابل نہیں ہو سکتا کہ دنیا کی اصلاح کر سکے۔البتہ ایک دوسری قوم کے نبی یعنی حضرت عیسی آکر دنیا کی اور خود مسلمانوں کی اصلاح کریں گے تو ہمارے نزدیک اس میں اسلام کی اور رسول کریم صلی یا یہ تم کی ہتک ہے۔اسلام کی شان اسی میں ہے کہ ہم یہ ایمان رکھیں کہ آنے والا مسیح موعود اور مہدی خُو دمسلمانوں میں سے ہوگا اور اُسے یہ مقام رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنے کی برکت سے حاصل ہوگا۔۵۔غیر احمدی مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہے کہ اب ہر قسم کی نبوت ہمیشہ کے لئے بند ہو چکی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اب کوئی اہتتی نبی بھی نہیں آسکتا۔البتہ نبوت کی ضرورت قائم رہے گی۔یہی وجہ ہے کہ جب مسلمان خراب ہو جائیں گے تو خُد اتعالیٰ ایک پرانے نبی یعنی حضرت عیسی علیہ السلام کو آسمان سے بھیجے گا۔مگر جماعت احمدیہ کا ایمان ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیشک خاتم النبیین ہیں مگر اس کے معنے یہ ہیں کہ آپ سب نبیوں سے افضل اور سب کے سردار ہیں۔اب کسی دوسری امت میں سے تو بیشک کوئی نبی نہیں آسکتا اور نہ کوئی نئی شریعت ہی آسکتی ہے۔لیکن ایسے نبی یقینا آ سکتے ہیں جو حضور کی پیروی اور غلامی میں نبوت حاصل کریں اور جو قرآن شریف کی تعلیم کو دُنیا میں پھیلا ئیں۔جب نبوت کی ضرورت موجود ہے۔اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق دنیا میں خرابیاں پیدا ہو چکی ہیں تو یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ خدا تعالے نبی نہ بھیجے۔لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ خاتم النبیین ہیں اس لئے اب جو نبی بھی