راہِ ایمان — Page 62
62 آئے گا وہ حضور یہی کی نبوت کے ماتحت ہوگا۔اور حضور رہی کی غلامی میں کام کرے گا۔غیر احمدی مسلمانوں کا یہ خیال ہے کہ اللہ تعالیٰ پہلے زمانوں میں بے شک اپنے بندوں سے کلام کیا کرتا تھا۔اُنہیں آئندہ ہونے والی غیب کی باتیں بھی بتاتا تھا۔لیکن اب اُس نے اپنے بندوں سے باتیں کرنے اور الہام نازل کرنے کا سلسلہ ہمیشہ کے لئے بند کر دیا ہے۔مگر ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ پہلے کی طرح اب بھی اپنے نیک بندوں پر الہام نازل کرتا ہے۔اُن سے باتیں کرتا ہے اور انہیں غیب کی خبروں سے اطلاع دیتا ہے۔ے۔غیر احمدی مسلمانوں میں یہ غلط عقیدہ بھی رائج ہو گیا ہے کہ قرآن شریف گودُنیا میں آخری شریعت ہے اور یہ ہر طرح مکمل اور کامل کتاب ہے لیکن اس کی کئی آیتیں اور اس کے کئی احکام اب منسوخ ہو چکے ہیں، جن پر عمل کرنا اب ضروری نہیں رہا۔یہ عقیدہ رکھنے کا مطلب تو یہ ہے کہ گو یا قرآن شریف کی کسی آیت کا بھی اعتبار نہیں رہتا ہے اور ہر آیت کے متعلق ہی یہ خیال دل میں پیدا ہوسکتا ہے کہ شاید یہ منسوخ ہو چکی ہو۔ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ قرآن شریف کی کوئی آیت اور کوئی حکم ایسا نہیں جو منسوخ ہو چکا ہو۔قرآن شریف پر اوّل سے آخر تک عمل کرنا ضروری ہے اور قیامت تک اس کا کوئی حکم اب منسوخ نہیں ہوگا۔۔مسلمانوں میں شادی بیاہ ، وفات اور دیگر کئی موقعوں پر طرح طرح کی رسمیں منائی جاتی ہیں۔جو اسلامی تعلیم کے بالکل خلاف ہیں۔احمدی ان تمام رسموں سے بچتے ہیں۔اور اسلام کی صحیح تعلیم پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔وہ صرف زبان سے ہی مسلمان ہونے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہونے کا دعویٰ نہیں کرتے بلکہ ان سب باتوں پر عمل کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں جو قرآن شریف نے بتائی ہیں اور اُن باتوں سے بچتے