راہِ ایمان

by Other Authors

Page 43 of 121

راہِ ایمان — Page 43

43 آٹھواں سبق جماعت احمدیہ کے عقائد جماعت احمدیہ وہی عقید سے رکھتی ہے جو قرآن پاک نے اور رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے پیش کئے۔البتہ جو غلط باتیں لوگوں نے دین اسلام اور قرآن مجید کی طرف منسوب کر دی تھیں انہیں وہ نہیں مانتی۔ہمارے عقائد یہ ہیں:۔ا۔اللہ ایک ہے۔کوئی اس کا شریک نہیں۔۲۔حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے سچے رسول ہیں۔آپ سب نبیوں کے سردار اور خاتم النبیین ہیں۔آپ پر جو کتاب نازل ہوئی یعنی قرآن کریم وہ بھی سب الہامی کتابوں سے اعلیٰ اور افضل۔ہے۔۔ہم اللہ تعالیٰ کے فرشتوں پر۔اس کے بھیجے ہوئے سب نبیوں پر اور سب الہامی کتابوں پرایمان رکھتے ہیں۔۴۔ہمارا ایمان ہے کہ قیامت کا دن برحق ہے۔اُس دن اللہ تعالیٰ ہر شخص کو اس کے عملوں کا بدلہ دے گا۔۵۔ہمارا ایمان ہے کہ قرآنِ کریم دنیا کی آخری الہامی کتاب ہے۔اب قیامت تک کوئی اور شریعت کی کتاب نازل نہیں ہوگی۔۶۔ہم اس بات پر بھی ایمان اور یقین رکھتے ہیں کہ حضرت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں آخری شریعت والے نبی ہیں۔آپ کے بعد اب کوئی نئی شریعت والا نبی نہیں آسکتا اور