راہِ ایمان — Page 44
44 نہ ایسا نبی آسکتا ہے جو آپ کی امت میں سے نہ ہو۔ے۔رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری زمانہ میں جس مسیح اور مہدی کے آنے کی خبر دی تھی۔ہمارا ایمان ہے کہ وہ مسیح اور مہدی حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی ہیں۔آپ کے ذریعہ ہی اب دُنیا میں اسلام ترقی کرے گا۔۸۔جس طرح سارے نبی فوت ہو چکے ہیں اسی طرح حضرت مسیح علیہ السلام بھی فوت ہو گئے تھے۔اُن کی قبر کشمیر کے شہر سرینگر کے محلہ خانیار میں موجود ہے۔۔اللہ تعالیٰ کی کوئی صفت ایسی نہیں جو پہلے جاری تھی اور اب بند ہو چکی ہو۔جس طرح وہ پہلے اپنے بندوں سے کلام کرتا تھا اور اُن کی دُعاؤں کو سنتا اور ان کا جواب دیتا تھا اسی طرح وہ اب بھی کرتا ہے۔۱۰۔ہمارا عقیدہ ہے کہ قرآن پاک کا کوئی حکم اور کوئی حصہ بھی ایسا نہیں ہے جواب منسوخ ہو گیا ہو۔سارا قرآن شریف اوّل سے آخر تک قابل عمل ہے اور قیامت تک قابل عمل رہے گا۔