راہِ ایمان

by Other Authors

Page 42 of 121

راہِ ایمان — Page 42

42 ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ کی تائید و نصرت فرمائے اور صحت وتندرستی والی لمبی عمر عطا فرمائے۔اللهم اید امامنا بروح القدس وبارك لنا فى عمره وامره - ساتواں سبق جماعت احمدیہ قائم کرنے کی غرض ا۔اللہ تعالے پر زندہ اور حقیقی ایمان پیدا کرنا ۲۔مسلمانوں میں جو عقائد قرآن کریم کی تعلیم کے خلاف رائج ہو گئے ہیں اور اُن میں جو کمزوریاں اور خرابیاں پیدا ہوگئی ہیں اُن کی اصلاح کرنے کی کوشش کرنا۔موجودہ زمانہ کی ضرورت کے مطابق قرآن شریف کی تعلیم کو دنیا کے سامنے پیش کرنا۔۴۔دُنیا کے سب مذہبوں کے مقابلہ میں اسلام کی برتری و فضیلت ثابت کرنا خاص طور پر عیسائیت کے غلط عقائد اور دہریت کا مقابلہ کرنا۔۵۔دنیا کی سب قوموں کو بتانا کہ آخری زمانہ کی اصلاح کے لئے جس عظیم الشان انسان کے آنے کی خبر دُنیا کے مختلف مذہبوں میں دی گئی تھی وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے آنے سے پوری ہو گئی ہے۔۔دنیا میں ایک ایسا مذہبی نظام قائم کرنا جس کے ذریعہ دُنیا کی موجودہ تمام خرابیاں دُور ہوں اور لوگ امن و امان صلح جوئی اور محبت کے ساتھ رہنے لگیں۔