راہِ ایمان

by Other Authors

Page 41 of 121

راہِ ایمان — Page 41

41 آپ 15 /ستمبر 1950ء کور بوہ میں پیدا ہوئے۔نہایت پاکیزہ دینی ماحول میں آپ کی تعلیم و تربیت ہوئی۔میٹرک تعلیم الاسلام ہائی اسکول ربوہ میں کی اور بی اے تعلیم الاسلام کالج ربوہ سے کیا۔ایم ایس سی کے لئے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں داخلہ لیا۔1976ء میں اس یونیورسٹی سے ایگریکلچرل اکنامکس میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔سیدنا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ غانا میں 1977 تا 1985 بحیثیت واقف زندگی مختلف خدمات بجالاتے رہے۔1985ء میں غانا سے پاکستان واپس تشریف لائے اور ربوہ میں کئی جماعتی عہدوں پر فائز رہے۔خلافت سے قبل آپ ناظر اعلی صدر انجمن احمد یہ پاکستان اور امیر مقامی ربوہ کے عہدہ پر فائز تھے۔مورخہ 22 اپریل 2003ء کو آپ ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز منشاء الہی کے مطابق مسند خلافت پر متمکن ہوئے۔خلافت خامسہ کے بابرکت دور میں جماعت احمدیہ ترقیات کی منزلیں طے کرتی چلی جا رہی ہے۔الحمد للہ۔آپ کے دور خلافت میں جماعت کو 2008 ء میں خلافت احمدیہ پر سو سال پورے ہونے پر صد سالہ تقریبات منعقد کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔آپ ایدہ اللہ تعالیٰ کے دورِ خلافت میں MTA افریقہ اور MTA العربیہ کا اجراء ہوا۔حضور نے 2004 میں سالانہ قومی امن کانفرنس کا آغاز کیا جس میں امن اور ہم آہنگی کے خیالات و جذبات کے فروغ کے لئے تمام طبقہ ہائے فکر کے افراد شامل ہوتے ہیں۔دنیا کے بڑے بڑے ایوانوں میں امن کے قیام کے لئے اسلام کی حقیقی و پر امن تعلیم پر مشتمل آپ کے خطابات، جماعت احمدیہ کا پیغام میڈیا کے ذریعہ کروڑوں لوگوں تک پہنچنا اہم حصولیا بیاں ہیں۔امن کے قیام کے لئے آپ کے معرکہ آراء خطابات اور عالمی راہنماؤں کو خطوط پر مشتمل ”عالمی بحران اور امن کی راہ کے عنوان سے کتاب متعدد ممالک میں کئی زبانوں میں شائع ہو چکی