راہِ ایمان

by Other Authors

Page 40 of 121

راہِ ایمان — Page 40

40 دی۔لیکن احباب جماعت بلند حوصلے کے ساتھ ہر میدان میں اعلیٰ معیار کی قربانیاں پیش کرتے رہے۔ابتلاء کے اس دور میں حضور نے لندن ہجرت فرمائی اور جماعت کی کامیاب قیادت کرتے ہوئے رات دن مہمات دینیہ کے سر کرنے میں مصروف رہے۔آپ کے دور خلافت میں اللہ تعالیٰ کے خاص فضل اور حضور انور کی دعاؤں و کوششوں کے نتیجہ میں 7 جنوری 1994ء کو MTA ( مسلم ٹیلیویژن احمدیہ ) کا بابرکت نظام شروع ہوا۔جس کے نتیجہ میں جماعت کا پیغام دنیا کے کناروں تک پہنچنا یقینی ہو گیا۔آپ کے دور خلافت میں جماعت کو 1989ء میں جماعت احمدیہ کے قیام پرسوسال پورے ہونے پر اور 1991ء میں جلسہ سالانہ کے انعقاد پر سو سال پورے ہونے پر صد سالہ تقریبات منعقد کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔آپ اپنے قریباً 20 سالہ کامیاب و روشن دور خلافت کے بعد مورخہ 19 اپریل 2003ء کو اپنے مولائے حقیقی سے جاملے۔إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔مورخہ 22 اپریل 2003ء کو آپ کی نماز جنازہ حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے پڑھائی اور اسلام آباد لندن میں آپ کی تدفین عمل میں آئی۔ہزاروں احمدیوں نے آپ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز 19 اپریل 2003ء کو سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی وفات کے بعد حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پانچویں خلیفہ منتخب ہوئے۔آپ ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کے بیٹے حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب کے پوتے اور سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے پڑپوتے ہیں۔آپ حضرت مرزا بشیر الدین محموداحمد خلیفہ اسیح الثانی کے نواسے ہیں۔