راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 59 of 198

راہ ھدیٰ — Page 59

۵۹ تفسیر ابن جریر کے مصنف ( ۳۱۰ ھ ) میں فوت ہوئے تھے۔تفسیر کشاف کے مصنف امام زمحشری لکھتے ہیں " و اختلاف في انه كان في اليقظة ام فى المنام فعن عائشہ رضی الله عنها انها قالت والله ما فقد جسد رسول الله صلى الله علیه و سلم و لكن عرج بر و حد و عن معاوية انما عرج بر و حد و عن الحسن كان في المنام رو با راها ( تفسیر کشاف جلد اول سورة بنی اسرائیل زیر آیت سجن الذی اسری بعیده صفحه ۵۴۰) ترجمہ : اس بات میں اختلاف ہے کہ اسراء بیداری کی حالت میں ہوا یا نیند کے دوران۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا ہے۔اللہ کی قسم اسراء کے دوران آپ کا جسم زمین سے جدا نہیں ہوا بلکہ آپ کی روح کو معراج ہوا ہے حضرت معاویہ بھی معراج روحانی کے قائل ہیں حضرت حسن بصری کہتے ہیں کہ اسراء کے واقعات خواب کے نظارے ہیں جو آپ نے دیکھے۔امام رازی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں:- " اسراء کی کیفیت میں اختلاف کیا گیا ہے مسلمانوں میں سے اکثر گروہ اسراء کے جسمانی ہونے پر متفق ہیں اور قلیل تعداد یہ کہتی ہے کہ اسراء روحانی تھا۔امام ابن جریر سے ان کی تفسیر میں حذیفہ سے مروی ہے کہ یہ خواب تھی اور آپ کا جسم زمین سے جدا نہیں ہوا بلکہ آپ کی روح کو اسراء ہوا تھا اسی طرح امام ابن جریر نے حضرت عائشہ اور حضرت معاویہ کا اسراء روحانی کا عقیدہ بھی درج کیا ہے " ( تفسیر رازی جزو نمبر ۲۰ سورۃ بنی اسرائیل زیر آیت سجن الذی اسری بعیدہ صفحہ ۴۷) امام ابن قیم رحمتہ اللہ علیہ نے بھی اپنی کتاب زاد المعاد کی جلد اول صفحہ ۳۰۲ پر مذکورہ بالا مسلک نقل کیا ہے نیز لکھا ہے کہ حضرت حسن بصری سے بھی ایسا ہی منقول ہے۔علامہ شیلی لکھتے ہیں :- عبداللہ بن عباس اور بہت سے صحابہ کا اعتقاد تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج میں خدا کو آنکھوں سے دیکھا۔حضرت عائشہ (رضی اللہ تعالٰی عنها ) نہایت اصرار سے اس کے مخالف تھیں۔امیر معاویہ کو معراج جسمانی سے انکار تھا " ( سيرة النعمان مصنفہ شبلی جلد ۲ صفحه ۲۸)