راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 60 of 198

راہ ھدیٰ — Page 60

صحیح بخاری میں لکھا ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنھا نے معراج کے واقعات بیان کرنے کے بعد فرمایا - " فَاسْتَيْقَظَ وَ هُوَ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ" بخاری کتاب التوحید باب و قوله كلم الله موسى تكليما) کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پھر بیدار ہو گئے اور آپ اس وقت مسجد حرام میں تھے۔مندرجہ بالا حوالہ جات اس امر کے ثبوت کے لئے کافی ہیں کہ کوئی شریف النفس مسلمان حضرت مرزا صاحب کے معراج جسمانی کے انکار سے ان پر کفر و الحاد کے تیروں سے یلغار نہیں کر سکتا۔کیونکہ اس کی اس یلغار کی زد میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنما حضرت معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ ، حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالٰی عنہ اور حضرت حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ بھی آجائیں گے۔اس طرح سوائے اس کے کہ وہ خود اپنی بد بختی پر مہر ثبت کرے اس کو کچھ بھی حاصل نہیں ہو سکتا۔باقی رہ گئی یہ بات کہ مرزا صاحب کہتے ہیں کہ مجھے بھی اعلیٰ درجہ کے کشف ہوتے رہے ہیں تو یہ کوئی قابل اعتراض امر نہیں ہے اس سے پہلے یہ بحث گذر چکی ہے کہ ہر دور میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بچے امتیوں کو رویاء و کشوف اور الہامات سے نوازا گیا ہے۔نعوذ بااللہ اس کا یہ مطلب نہیں نکل سکتا کہ سب کے سب لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی برابری کرنے اور شریک ہونے کے دعویدار تھے۔ہم بار بار قارئین کو متوجہ کرنا چاہتے ہیں کہ یہ مولوی صاحب کا افتراء ہے۔ہم حضرت مرزا صاحب کو ہرگز ہرگز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ہم پلہ اور برابر نہیں سمجھتے۔اگر کوئی حضرت مرزا صاحب کے دل کی کیفیت معلوم کرنا چاہتا ہے تو اسے چاہئے کہ نظم و نثر میں آپ کا وہ کلام پڑھے جو اپنے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق و محبت میں ڈوبا ہوا لافانی و لاثانی کلام ہے۔آپ فرماتے ہیں۔ہے۔" ہم نے ایک ایسے نبی کا دامن پکڑا ہے جو خدا نما ہے۔کسی نے یہ شعر بہت ہی اچھا کہا ہر دوسرا محمد عربی پادشاه کرے ہے روح قدس جس کے در کی دربانی اے خدا تو نہیں کہہ سکوں یہ کہتا ہوں کہ اس کی مرتبہ دانی میں ہے خدادانی