راہ ھدیٰ — Page 135
۱۳۵ گلدسته کرامات مؤلفه مفتی غلام سرور صاحب مطبوعه افتخار ولوی صفحه (۸) نیز حضرت امام عبد الرزاق قاشائی فرماتے ہیں باطنہ باطن محمد 1 ( شرح فصوص الحکم صفحه ۳۵) حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی فرماتے ہیں ” نسخة منتسخة منه" ٢۔الخير الكثير صفحه ۷۲ از حضرت شاہ ولی اللہ مدینہ پریس بجنور ) اس حملہ کے بعد پھر بے شک کسی احمدی شاعر پر حملہ ہوتا رہے ہمیں فکر نہیں ان سب باتوں کے باوجود یہ حقیقت باقی رہے گی کہ حضرت مرزا صاحب کے تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ احمدی مرزا صاحب کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابل رکھنا کفر سمجھتے ہیں اور انہیں ہم مرتبہ قرار دینے والے پر لعنت بھیجتے ہیں اور مولوی صاحب کے ان دلخراش ظالمانہ اعتراضات کے باوجود بھی کسی ایک احمدی کا عقیدہ متزلزل نہیں ہو سکتا جیسا کہ مرزا صاحب نے اپنی تعلیمات سے ہم پر خوب روشن کر دیا ہے کہ آپ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک عاشق صادق غلام تھے اور جو کچھ بھی آپ نے پایا سو فیصد محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احسان پر پایا اور آپ کے فیض سے فیض یاب ہوئے اس پر کوئی بھڑکتا ہے اور ہمیں کافر قرار دیتا ہے تو بخدا ہم سخت کافر ہیں۔عقیدہ نمبر ۱۴ استاد شاگرد اس کے نیچے لدھیانوی صاحب نے حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی ایک تقریر کے چند فقرے درج کئے ہیں " آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم معلم ہیں اور مسیح موعود ( مرزا صاب) شناگرو۔ایک شاگرد خواہ استاد کے علوم کا وارث پورے طور پر بھی ہو جائے یا بعض صورتوں میں بڑھ بھی جائے (جیسا کہ مرزا صاحب بہت سی باتوں میں بڑھ گئے۔ناقل ) مگر استاد بهر حال استاد رہتا ہے اور شاگرد شاگر وہی " (صفحہ ۲۸) مولوی صاحب نے بریکٹوں میں جو الفاظ داخل کئے ہیں اصل عبارت کے نہیں اس لئے ان امام مہدی کا باطن حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا باطن ہو گا۔امام مهدی حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقی تصویر (True copy) ہو گا