راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 119 of 198

راہ ھدیٰ — Page 119

#19 کاش مولوی صاحب تقویٰ سے کام لیں آخر خدا کو جان دینی ہے وہاں پر ضرور پوچھے جائیں گے۔عقیدہ نمبر ۵ ہلال اور بدر اس عنوان کے تحت لدھیانوی صاحب یہ پیرا گراف درج کرتے ہیں۔" اسلام ہلال کی طرح شروع ہوا اور مقدر تھا کہ انجا مکار آخر زمانہ میں بدر ( چودھویں کے چاند کی طرح کامل و مکمل ) ہو جائے خدا تعالیٰ کے حکم سے۔پس خدا تعالی کی حکمت نے چاہا کہ اسلام اس صدی میں بدر کی شکل اختیار کرے جو شمار کی رو سے بدر کے مشابہہ ہو (یعنی چودھویں صدی ) پس ان ہی معنوں کی طرف اشارہ ہے خدا تعالیٰ کے اس قول میں کہ لند نَصَرَكُمُ اللهُ بِبَدْرٍ" (خطبه الهامیه صفحه ۱۸۴) یہ اقتباس خطبہ الہامیہ روحانی خزائن جلد نمبر ۱۶ کے صفحہ ۲۷۵ پر ہے اور لدھیانوی صاحب نے اس عبارت میں خود ہی بریکیں ڈال کر عبارت کو قابل اعتراض بنانے کی کوشش کی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان بریکٹوں کے باوجود اس سے یہی عیاں ہے کہ اسلام کی تدریجی ترقی کا ذکر ہو رہا ہے جو لازماً بڑھتی چلی جائے گی۔اب اگر اس تدریجی ترقی سے کسی کو تکلیف ہوتی ہو تو اس کا ہم کیا کر سکتے ہیں انہی وعدے تو ضرور پورے ہوں گے اور اسلام نے بہر حال ضرور بڑھتے چلے جانا ہے یہاں اسلام ہی کی بات ہو رہی ہے نعوذ باللہ اسلام کے مقابل کسی اور دین کی بات تو نہیں کی جا رہی کہ جس سے لدھیانوی صاحب کو اذیت پہنچے۔معلوم ہوتا ہے کہ وہ یہ تاثر پیدا کرنا چاہتے ہیں کہ نعوذ بالله مرزا صاحب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہلال اور اپنے آپ کو بدر کہہ رہے ہیں یہ اتنا بڑا بہتان ہے کہ حیرت ہوتی ہے لدھیانوی صاحب کی جسارت پر۔یہ اس شخص کے بارہ میں بات کر رہے ہیں کہ جب وہ اپنے لئے چاند کی تشبیہ بیان کرتا ہے تو مقابل پر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو سورج قرار دیتا ہے۔اور خود کو محمد رسول اللہ سے روشنی اخذ کرنے والا چاند قرار دیتا ہے۔ناممکن ہے کہ لدھیانوی