راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 117 of 198

راہ ھدیٰ — Page 117

112 مقابلہ مسیح موعود کے زمانے میں کیونکہ دنیا کے تمام ادیان سے ہونا مقدر تھا۔جیسا کہ آیت۔۔۔کا ذکر پہلے گزر چکا ہے۔اس کے نتیجہ میں صرف ایک ملک نہیں بلکہ دنیا کی تمام اقوام اور تمام ممالک دلائل کے ذریعے اسلام کو مٹانے کی کوشش کریں گے اور پیشگوئیوں کے مطابق دلائل کے ذریعے مسیح موعود کے زمانے میں اللہ تعالٰی نے اسلام کو تمام ملکوں اور تمام دینوں پر فتح عطا فرمائے گا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فیضان کا نتیجہ ہونے کی بنا پر آپ ہی کی فتح مبین ہو گی ظاہر ہے کہ اسلام جو آج تک دنیا کی آبادی کا بیسواں حصہ ہے جب یہ تمام ادیان پر غالب آجائے گا تو بنی نوع انسان کے سب سے بڑے مذاہب کے طور پر ابھرے گا جو دراصل محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہی فتح ہے جو پہلے سے عظیم تر ہے اس لئے ایک فتح کا دوسری فتح سے موازنہ کرنا جو قرآن کریم کے عین مطابق ہے تو اگر لدھیانوی صاحب کو یہ سب کبھی دکھائی دیتی ہے تو ان کی ذہنی کیفیت کے بارے میں ہم کیا کہہ سکتے ہیں۔محض کجروی کی بنا پر عبارتوں کو بگاڑ کر سادہ لوح عوام کو جنہوں نے کتا بیں نہیں پڑھیں دھوکا دیتے ہیں اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ حضرت مرزا صاحب نے نعوذ باللہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے برتر ہونے کا دعویٰ کر دیا ہے اور پھر اس کے ثبوت کے طور پر یہ پیش کر دیا کہ میری فتح در اصل بڑی ہے لعنتہ اللہ علی الکاذبین۔یہاں زمانہ اول کا آخر سے مقابلہ پیش کیا جا رہا ہے جس سے قرآن کریم کی صداقت کا مظاہرہ ہو رہا ہے اور آیت وَلَلآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الاُولیٰ کی پیشگوئی کے پورا ہونے کا ذکر کیا جا رہا ہے جو نبی لوگوں کو پتہ نہیں سمجھ میں نہیں آتا یا جان بوجھ کر وہ شرارت سے کام لیتے ہیں۔ہم قبل ازیں اسی فصل چہارم میں سب سے پہلے اعتراض بعنوان ” دوسری بعثت اقومی اور اکمل اور اشتر" کے جواب میں بزرگان دین کے اقوال درج کر چکے ہیں کہ آخری زمانہ یعنی مسیح و مہدی کے زمانہ میں اسلام ساری دنیا کے تمام مذاہب پر غالب آئے گا۔عجیب بات ہے کہ وہ بات جو لدھیانوی صاحب کے مسلم بزرگ بیان کرتے چلے آئے ہیں اگر وہی بات حضرت مرزا صاحب لکھ دیں تو لدھیانوی صاحب کو سخت تکلیف ہوتی ہے اور بھر کر اعتراض کرنا شروع کر دیتے ہیں کاش لدھیانوی صاحب ہم پر حملہ کرنے کی بجائے پہلے اپنے گھر کی