راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 116 of 198

راہ ھدیٰ — Page 116

گئی ہے جو یہ ہے۔" خیر الرسل کی روحانیت نے اپنے ظہور کے کمال کے لئے اور اپنے نور کے غلبہ کے لئے ایک مظہر اختیار کیا جیسا کہ خدا تعالٰی نے کتاب مبین میں وعدہ فرمایا تھا " خطبہ الہامیہ روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۳۶۷) اس میں مرزا صاحب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خیر الرسل یعنی تمام رسولوں سے افضل قرار دیتے ہیں اور اپنے آپ کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا مظہر۔اس سے قارئین اندازہ کر سکتے ہیں کہ ہمارے مخالف کس قدر بغض و عناد میں جتلا ہو چکے ہیں یہ تو ممکن نہیں کہ لدھیانوی صاحب کی نظر اس عبارت سے آگے نہ گئی ہو اور اسی جگہ رک گئی ہو اگر انہوں نے اس کتاب کا مطالعہ کیا ہوتا تو انہیں تیسری سطر کیوں نہ دکھائی دی؟ عقیدہ نمبر ۳ پہلے سے بہت بڑی اور زیادہ فتح مبین اس عنوان کے تحت وہ درج ذیل اقتباس درج کرتے ہیں۔اور ظاہر ہے کہ فتح مبین کا وقت ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں گذر گیا اور دوسری فتح باقی رہی جو کہ پہلے غلبہ سے بہت بڑی اور زیادہ ظاہر ہے اور مقدر تھا کہ اس کا وقت مسیح موعود کا وقت ہو اور اسی کی طرف خدا تعالٰی کے قول میں اشارہ ہے سبحان الذی اسرى بعبده (خطبه الهاميه صفحه ۱۹۳) یہ عبارت خطبہ الہامیہ روحانی خزائن جلد آ کے صفحہ ۲۸۸ پر ہے اور یہاں پر اس عبارت کے سیاق و سباق میں یہ مضمون بیان ہو رہا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں مخالفین اسلام نے اسلام کو دلائل سے مٹانے کی کوشش نہیں کی بلکہ تلوار کے ذریعے جنگیں کر کے مسلمانوں کو زدو کوب اور شہید کر کے اسلام کو مٹانے کی کوشش کی تھی چنانچہ آپ کی زندگی میں اللہ تعالٰی نے تمام ملک عرب پر آپ کو فتح مبین عطا فرمائی۔لیکن آپ کے دین کا