راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 7 of 198

راہ ھدیٰ — Page 7

ง فصل اول دو محمد رسول الله ؟ زیر نظر رسالہ کی فصل اول کا عنوان لدھیانوی صاحب نے دو محمد رسول اللہ تجویز کیا ہے اور اس کے آگے سوالیہ نشان ڈالا ہے۔فصل اول کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت بانی جماعت احمدیہ نے اپنی متعدد تحریرات میں علی اور بروزی طور پر اپنے آپ کو محمد قرار دیا ہے۔جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ عین محمد ہونے کے دعویدار ہیں۔نیز مرزا صاحب یہ کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دو بعثتیں ہیں اور بعثت ثانیہ بروزی طور پر ہے جو مرزا صاحب کی شکل میں ہوئی ہے۔لدھیانوی صاحب کہتے ہیں کہ ظل اور بروز کا تصور غیر اسلامی ہے۔تیرہ صدیوں میں کسی مسلمان کا یہ عقیدہ نہیں تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں دوبارہ تشریف لائیں گے۔لدھیانوی صاحب یہ بھی کہتے ہیں کہ جماعت احمدیہ کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ثانیہ کے عقیدہ اور علی اور بروزی طور پر محمد ہونے کے عقیدہ سے ماننا پڑتا ہے کہ دو محمد رسول اللہ ہیں۔ایک عربی اور دوسرا قادیانی حقیقت حال چند ایک مختصر گذارشات کے بعد ہم حضرت مرزا صاحب کی چند ایسی تحریرات آپ کے سامنے رکھیں گے جن سے ہر قاری پر جو کچھ ذرا بھی انصاف کا مادہ رکھتا ہو خوب اچھی طرح ظاہر ہو جائے گا کہ جناب لدھیانوی صاحب محض تجاہل عارفانہ سے ہی کام نہیں لے رہے یعنی جان بوجھ کر ہی غلط بات نہیں بنا رہے۔بلکہ بڑی بے باکی سے بہت بڑا افتراء کر رہے ہیں۔جیسا کہ آئندہ تحریرات سے یہ واضح ہو گا۔کہ حضرت مرزا صاحب نے جہاں بھی حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بروز ہونے کا دعویٰ فرمایا ہے۔اسے بکثرت مثالوں سے واضح