راہ ھدیٰ — Page 6
کے سوا اور کوئی کلمہ نہیں آتا کیونکہ یہ وہی کلمہ ہے جو رسول اللہ نے سکھایا۔پس اگر لدھیانوی صاحب کے نزدیک ہمیں اسلام میں داخل ہونے کے لئے وہ کلمہ پڑھنا چاہئے جو ان کے بزرگ اور پیرو مرشد اشرف علی تھانوی صاحب کے ایک مرید نے دیکھا تو رویا سنانے پر انہوں نے تصدیق کی کہ یہ سیدھا راستہ ہے۔وہ کلمہ یہ تھا۔لا الہ الا اللہ اشرف علی رسول اللہ۔(رساله الاعداد صفحه ۳۵ مطبوعہ تھانہ بھون ۸ صفر ۱۳۳۶ ) ہو سکتا ہے لدھیانوی صاحب یہ جواب دیں کہ ہم جب اشرف علی رسول اللہ کہتے ہیں تو مراد محمد رسول اللہ ہوتی ہے پس ان مولوی صاحب کی دماغی صنعت عجیب ہے کہ احمدی جب محمد رسول اللہ کہیں تو مولوی صاحب کا اصرار ہے کہ مراد مرزا غلام احمد صاحب ہیں اور جب مولوی صاحب اور ان کے ہمنوا اشرف علی رسول اللہ کا نعرہ لگائیں تو دل میں مراد محمد رسول اللہ ہوتی ہے۔خرد کا نام جنوں رکھ دیا جنوں کا خرد جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے ایک حسن یوسفی وہ تھا جو نور حق سے منور تھا لیکن اس زمانہ کی بد نصیبسی دیکھیں کہ آج یہ حسن یوسفی بھی دیکھنا پڑا۔پس ہمیں بتایا جائے کہ کونسا کلمہ پڑھ کر احمدی مسلمان ہو گا۔اور نیا ایجاد شدہ کلمہ ہم ہرگز تسلیم نہیں کریں گے اور وہی کلمہ پڑھیں گے جو محمد رسول اللہ نے سکھایا۔