راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 5 of 198

راہ ھدیٰ — Page 5

حضرت امام سیوطی علیہ الرحمہ کی کتاب الخصائص الکبری جلد نمبر ۲ صفحه ۷۷-۷۸ ناشر مکتبہ نوریہ رضویہ لائلپور باب معجزته فيمن مات ولم تقبله الارض میں درج یہ واقعہ بھی قابل غور ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک جنگ میں ایک مسلمان ایک مشرک پر غالب آگیا جب مسلمان نے اسے تلوار سے قتل کرنا چاہا تو اس نے فوراً پڑھ دیا لا الہ الا اللہ لیکن وہ مسلمان پھر بھی باز نہ آیا اور اسے قتل کر دیا۔پھر اس مسلمان قاتل کے دل میں خلش پیدا ہوئی تو اس نے ساری بات حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کر دی جس پر آپ نے فرمایا کیا تو نے اس کا دل چیر کر دیکھا تھا جب وہ قاتل مسلمان فوت ہو گیا تو اس کی تدفین کے بعد اگلے دن دیکھا گیا کہ اس کی لاش قبر سے باہر پڑی ہے اس کے ورثاء نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی آپ نے فرمایا اسے دوبارہ دفن کر دو پھر دوبارہ دفن کیا گیا تو اگلے دن پھر یہی ماجرا ہوا اسے تیسری بار دفن کیا گیا تو پھر زمین نے اس کی لاش باہر پھینک دی تب حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا زمین نے کلمہ پڑھنے والے کو قتل کرنے والے کی لاش قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے اس لئے اسے کسی غار میں پھینک دو۔پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔زمین اس سے بھی برے اشخاص کو قبول کر لیتی ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے اس شخص کو تمہارے لئے عبرت کا نشان بنانے کے لئے ایسا کیا ہے تا تم میں سے کوئی شخص آئندہ کسی کلمہ پڑھنے والے کو یا اپنے آپ کو مسلمان کہنے والے شخص کو قتل نہ کرے" لدھیانوی صاحب ! آپ بھی اس شخص کی مانند ہم پر ہی الزام لگاتے ہیں کہ ہم دل سے کلمہ نہیں پڑھتے۔کاش آپ مندرجہ بالا واقعہ سے عبرت حاصل کر سکیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اسلام کی طرف بلایا تو اس میں داخل ہونے کا یہی طریق تھا کہ انسان گواہی دیتا تھا لا اله الا الله محمد رسول الله اگر اس اسلام کی طرف لدھیانوی صاحب بلا رہے ہیں تو جب بھی کوئی احمدی یہی کلمہ پڑھتا ہے تو اس پر لدھیانوی صاحب غوغا بلند کرتے ہیں کہ یہ اوپر سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لے رہے ہیں اور اندر سے مرزا غلام احمد کا کلمہ پڑھ رہے ہیں۔ہمیں تو اس