راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 96 of 198

راہ ھدیٰ — Page 96

۹۶ پر خود کشی واجب ہوتی ہے۔پس آپ کے لئے دو میں سے ایک بات لازم ہو چکی ہے کہ یا تو ہر اس شخص سے تاویل کا حق چھین لیں اور عالم اسلام میں ہر طرف قتل و غارت کا بازار گرم کر دیں یا پھر جماعت احمدیہ کے لئے بھی یہ حق تسلیم کر لیں جس کے تمام مرد و زن بلا استثناء حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ الصلوۃ والسلام کو غلام محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر درجہ نہیں دیتے اور جہاں بھی آپ کے لئے مجاز لفظ محمد استعمال ہوا ہے ، کامل یقین کے ساتھ اس سے مراد یہ لیتے ہیں کہ آپ محمد رسول اللہ کے عشق میں کامل طور پر فنا تھے اور آپ نے اپنے وجود کا کوئی حصہ باقی نہ چھوڑا مگر تابع فرمان محمدؐ کر دیا۔اس کے سوا کوئی احمدی ہرگز محمد رسول اللہ کی ہمسری سے بالا ہونا تو درکنار آپ کی ہمسری کو ارتکاب کفر سمجھ کر مردود قرار دیتا ہے۔یہ تو ہے ہمارے دل کا حال جو ہم جانتے ہیں اب اے عالم الغیب ہونے کے دعویدار مولوی صاحب بتائیے کہ آپ ہمارے دل کا کیا حال جانتے ہیں ؟ قارئین کرام ! لدھیانوی صاحب کے مزاج سے آپ خوب اچھی طرح واقف ہو چکے ہیں کہ وہ کس طرح قائل کے قول کو اور مصنف کی عبارت کو ان معنوں کے بالکل بر عکس معنے پہنانے کے ماہر ہیں کہ جن معنوں میں اس نے کلام نہیں کیا یا عبارت نہیں لکھی۔لدھیانوی صاحب نے اپنے اعتراض کو ثابت کرنے کے لئے کلمتہ الفصل کی ایک عبارت پیش کی ہے۔مصنف کتاب " کلمتہ الفصل " کی اس تحریر سے متعلق جسے انتہائی بھیانک کلمہ کفر کے طور پر مولوی صاحب پیش فرما رہے ہیں ہم قارئین پر خوب اچھی طرح واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ لدھیانوی صاحب نے جو معنے اس تحریر کو پہنانے کی کوشش کی ہے سراسر ظلم اور افتراء ہے اور ویسا ہی ظلم و افتراء ہے جیسا کہ کوئی شخص ان بزرگانِ امت پر حملہ کرے جن کا پہلے ذکر گذر چکا ہے اور ان کی تحریرات اور فرمودات سے کفر و الحاد کے معنے اخذ کرے۔لدھیانوی صاحب نے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی جس عبارت پر اپنے افتراء کی عمارت تعمیر کی ہے وہ یہ ہے۔" مسیح موعود خود محمد رسول اللہ ہیں جو اشاعت اسلام کے لئے دوبارہ دنیا میں تشریف لائے اس لئے ہم کو کسی نئے کلمہ کی ضرورت نہیں۔ہاں اگر محمد رسول اللہ کی جگہ کوئی اور آتا تو