راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 95 of 198

راہ ھدیٰ — Page 95

۹۵ ” اس واقعہ میں تسلی تھی کہ جس کی طرف تم رجوع کرتے ہو وہ بعونہ تعالیٰ منبع سنے (رساله الامداد ماه صفر ۱۳۳۶ھ صفحہ ۳۵ مطبوعہ تھانہ بھون) جناب لدھیانوی صاحب یہ حوالہ پیش کرنے کے بعد تو شاید یہ مناسب نہ ہو کہ آپ کسی دوسرے فرقہ کے خلاف کوئی مہم جاری فرمائیں اب تو خیرات گھر سے ہی شروع کرنی پڑے گی آپ کے پیرو مرشد مولانا اشرف علی تھانوی صاحب نے اپنے مرید کو یہ نہیں لکھا کہ خواب شیطانی ہے اور یہ نہیں فرمایا کہ کلمہ پڑھتے وقت اشرف علی رسول اللہ کہنا لعنتیوں کا کام ہے۔اس لئے یہ رویا مردود ہے۔تو بہ کرو ورنہ جہنم میں جاؤ گے بلکہ اس رویا کو قبول فرماتے ہوئے اس پر صاد کیا اور اس کی تاویل کر دی۔مگر لطف کی بات یہ ہے کہ اس تاویل کے باوجود آپ کے ایک اور مرشد نے جو مطلب سمجھا ہے وہ یہ ہے کہ شیخ الہند مولانا محمود الحسن صاحب دیوبندی اپنے استاد مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی کی وفات پر مرثیہ لکھتے ہوئے ان کے بارے میں کہتے ہیں :- زبان پر اہل اھواء کی ہے کیوں اعل مبل شاید اٹھا عالم کوئی پائی اسلام کا ثانی مرضیه صفحه ۶ بروفات رشید گنگوہی صاحب از مولانا محمود الحسن دیوبندی مطبع بلالی ساڈھورہ ضلع انبالہ) پھر ایک اور شعر میں کہتے ہیں۔وفات سرور عالم کا نقشہ آپ کی رحلت تھی ہستی گر نظیر ہستی محبوب سبحانی ( مرضیه صفحه ۱۳ ایضاً ) پس جب آپ احمدیوں کو یا چشتیوں کو یا شیلیوں کو کسی تاویل کی اجازت نہیں دیتے اور ان سے یہ حق چھین لیتے ہیں۔کہ وہ اس قسم کی عبارتوں کو عارفانہ کلام کہیں نہ کہ حقیقی دعوے قرار دیں تو اب بتائیے کہ آپ یا آپ کے ہم عقیدہ دیوبندیوں کا کیا حق رہا ہے کہ جب کوئی اشرف علی رسول اللہ کے تو تاویل کریں۔لہذا اب تو آپ پر گھر سے جہاد کرنا واجب ہو گیا ہے۔فرمائیے اس حال میں دوسرے دیوبندیوں کا قلع قمع کرنا آپ پر شرعی فریضہ بنتا ہے۔یا پہلے آپ