راہ عمل — Page 86
۸۷ روحانی انقلاب تیار ہے وہ احمدی جو ابھی تک دعوت الی اللہ کے کام سے غافل ہیں ان کو میں بتاتا ہوں کہ اب تو یہ حالت ہے کہ وہ مجرم بنتے چلے جا رہے ہیں خدا کی تقدیر ان لوگوں کو قریب لانے کا انتظام کر رہی ہے۔۔۔اس کے باوجود اگر آپ ان کو دین حق سے متعارف نہیں کرواتے تو ان کو دین حق سے محروم رکھنے کا گناہ آپ سرلیتے ہیں اور یہ بڑی جرات ہے اور بڑی بے حسی بھی ہے اللہ تعالی نے وہ ہوائیں چلا دی ہیں جن کے نتیجہ میں اسلامی انقلاب قریب آ رہا ہے دل دین حق کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔اس کے باوجود آپ کا دعوت الی اللہ کی سعادت سے محروم رہنا نہ تو عقل کے مطابق ہے اور نہ کسی اور پہلو سے بھی کوئی معقول بات دکھائی دیتی ہے یہ محرومی ہی نہیں بلکہ گناہ بن جاتا ہے اس لئے میں براعظم یورپ اور امریکہ میں بسنے والی جماعتوں کو بالخصوص اور باقی جماعتوں کو بالعموم یاد کروانا چاہتا ہوں کہ وہ ہوا چل پڑی ہے جس ہوا کے نتیجہ میں اللہ تعالی کے فضل سے دین حق کو بالا خر دنیا پر غلبہ نصیب ہوتا ہے اس لئے دعوت الی اللہ کے کام میں آپ کی انتہائی جدوجہد کوشش اور دلچسپی لینے کی ضرورت ہے۔دلچسپی پیدا کرنے کا طریق : جب میں یہ کہتا ہوں کہ دلچسپی لیں اکثر دوستوں کو طریق کار کا پتہ نہیں ہوتا اس لئے میں نے بار بار جماعتوں کو متوجہ کیا ہے کہ ہر مہینے وہ اپنی مجلس عاملہ میں یہ بات رکھا کریں کہ کتنے دوست دعوت الی اللہ میں دلچسپی لے رہے ہیں اور جو دلچسپی لے رہے ہیں ان کو تبلیغ کا سلیقہ بھی آتا ہے یا نہیں اور جو لوگ اس میں دلچسپی نہیں لے رہے ہو کیوں نہیں لے رہے ان میں اکثر ایسے دوست ہوں گے جن کے دل میں تمنا تو ہو گی لیکن پتہ نہیں ہو گا کہ کیسے تبلیغ کرنی ہے۔خلیفہ وقت کی بات کو نظر انداز کرنا باغیانہ رجحان ہے : میں ان (مجالس عاملہ کو متوجہ کرتا ہوں کہ خلیفہ وقت کی طرف سے آپ کو کوئی بات پہنچائی جائے تو اس میں ایک حکمت ہوتی ہے اس میں ایک فائدہ ہوتا ہے اس کے نظر انداز کرنے سے آپ بہت کی سعادتوں سے محروم رہ جاتے ہیں۔اور جو کھلی کھلی بر سر عام ہدایت دی گئی ہے اس کی