راہ عمل

by Other Authors

Page 85 of 89

راہ عمل — Page 85

۸۶ اٹھ جائیں گی اگر آپ ان ہدایات پر اخلاص اور سنجید گی سے توجہ دیں گے خواہ وہ آپ کو سنجیدگی کچھ میں آئیں یا نہ آئیں تو آپ کے کاموں میں غیر معمولی برکت پڑے گی۔بعض جماعتوں میں گنتی کے لوگ ہیں جو یہ کام کرتے ہیں اور ساری جماعت ان کے کام کی وجہ سے اپنے پر فخر کرتی ہے اور اپنی جگہ مطمئن ہے کہ کام ہو رہا ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر جماعت کا ہر فرد دعوت الی اللہ کے کام میں شامل ہو آپ دوسروں کے کئے شکار سے کیوں کھاتے ہیں خدا کے وہ شیر بنیں جنہوں نے خدا کی راہ میں خود کچھ پیدا کرنا ہے دوسروں کے شکار پر زندہ نہیں رہنا اس لیے رپورٹوں میں بعض لوگوں کے کام کو اجاگر کر کے مجھے مطمئن کرنے کی کوشش نہ کیا کریں بلکہ بریکار کھیتوں کی طرف بھی توجہ دیں ہر ایک کو زراع کی جماعت میں شامل کریں۔جو پروگرام امام جماعت احمدیہ کی طرف سے دیا جاتا ہے اس کو توجہ سے سن کر عمل کے سانچے میں ڈھالا کریں اگر آپ ایسا کریں گے تو آپ کی زندگیوں میں پاک تبدیلیاں ہوں گی اور آپ کو زندہ رہنے کا زیادہ لطف آئے گا جو دعوت الی اللہ کی طرف توجہ نہیں دیتے وہ قابل رحم ہیں اس لیئے اپنے اوپر رحم کریں اور ان نصیحتوں کی طرف توجہ کریں اللہ تعالی اس کی توفیق عطا فرمائے؟ دعوت الی اللہ اور تعلق باللہ (خطبہ جمعہ نومبر ۶۱۹۸۷ ) دعوت الی اللہ کا بھی تعلق باللہ سے بڑا گہرا تعلق ہے کیونکہ نصیحت اس وقت ہی کارگر ہو سکتی ہے جب اللہ سے تعلق قائم ہو ایسے انسان کی نصیحت میں انقلابی صلاحیت پیدا ہو جاتی ہے اس لیے تعلق باللہ پیدا کریں اور اس کے اظہار کے طور پر ایک ہو جائیں تب آپ میں وہ عظمت پیدا ہوگی جس کے نتیجہ میں آپ کی نصائح میں ایسی قوت آ جائے گی کہ دوسرا اس کا انکار نہیں کر سکے گا۔اپنے دلوں کو خدا کی تخت گاہ بنا لو تو تم دیکھو گے کہ غیروں کے لئے احمدیت کے دامن میں آئے بغیر چارہ نہیں رہے گا وہ تمہاری آواز پر لبیک کہتے ہوئے دوڑے چلے آئیں گے۔(خطبہ جمعہ ۱۳ نومبر ۶۱۹۸۷ )