راہ عمل

by Other Authors

Page 64 of 89

راہ عمل — Page 64

۶۵ - دے کر آپ کھیتی کو سینچیں گے تو ہرگز توقع نہ رکھیں کہ اسے بابرکت پھل لگے گا اور لازما دعائیں کرنی پڑیں گی۔لازما خدا تعالی کے حضور گریہ و زاری کرنی ہوگی۔اس سے مدد چاہتی ہوگی اور اس کے نتیجہ میں در حقیقت یہ مومن کے آنسو ہی ہوتے ہیں جو باران رحمت بنا کرتے ہیں۔موعظہ حسنہ حکمت کو پہلے رکھا پھر فرمایا موعظہ حسنہ سے کام لو۔۔۔موعہ خستہ دلیل کے علاوہ ایک صاف اور کچی اور پاکیزہ نصیحت ہوتی ہے جو اپنے اندر ایک دلکشی رکھتی ہے اور اس کا کسی فرقہ وارانہ اختلاف سے کوئی کام نہیں ہوتا یہ براہ راست دل سے نکلتی ہے اور دل پر اثر کر جاتی ہے میں دلیلوں کا نمبر بعد میں آئے گا۔ہمیشہ بات موقفه حسنہ سے شروع کرو۔تم لوگوں کو یہ بتایا کرو کہ بھائی مجھے تم سے ہمد روی ہے تم لوگ ضائع ہو رہے ہو۔یہ معاشرہ تباہ ہو رہا ہے۔کیونکہ تباہ ہو رہا ہے اس پر غور کرو۔دیکھو اللہ تعالی کی طرف سے آنے والے آتے ہیں اور بلا کر چلے جاتے ہیں۔میں تمہیں پیغام دیتا ہوں ، آنے والا آگیا ہے تم اس کو قبول کرو۔اس لئے قرآن کریم کہتا ہے کہ بحث میں جلدی نہ کرو۔حکمت کے ساتھ موصلہ حسنہ شروع کرو تاکہ لوگ جان لیں کہ تم ان کے ہمدرد اور بچے ہو۔لوگ سمجھ لیں کہ تمہیں صرف اپنی ذات سے دلچسپی نہیں ان کی ذات میں بھی دلچسپی ہے۔- مجادله باوجود مواعظہ حسنہ کے لوگ آپ سے لڑنے کے لئے تیار ہوں گے فرمایا اس وقت بھی ہم تمہیں ہدایت کرتے ہیں کہ مقابلہ کرو اور پیٹھ نہ دکھاؤ۔۔اب تم تیار ہو جاؤ تمہارا پورا حق ہے کہ تم اپنی پوری قوت اور پوری شدت کے ساتھ ان لڑنے والوں کا مقابلہ کرو لیکن مقابلہ جبر سے نہیں کرنا فرمایا۔جادلهم بالتي هي احسن اب بھی بدی کے ساتھ مقابلہ حسن کا ہی ہو گا وہ بدی لے کر آئیں گے تم نے اس کی جگہ حسن پیش کرنا ہے وہ تمہاری برائی چاہیں گے تم ان کی اچھائی چاہو گے وہ کمزور دلیلیں دیں گے تم ان سے زیادہ قوی اور طاقت وار اور دلکش دلیلیں نکالا کرنا اور ہر مقابلہ کی شکل میں تم حسن کے نمائندہ بن جاتا اور وہ نفرت اور بدیوں کے نمائندہ بن جائیں گے۔صبر ولئن صبر اتم فهو خير للصبر بن کہ یاد رکھو اگر تم صبر سے کام لو تو اللہ تعالیٰ تمہیں بتاتا ہے کہ صبر کرنے والے زیادہ کامیاب ہوا کرتے ہیں اور میر کرنے والوں -1°