راہ عمل — Page 51
۵۲ مقابل پر کوئی حیثیت نہیں رکھتیں۔اس لئے تمام دنیا کے احمدیوں کو میں اس اعلان کے مار ذریعہ متنبہ کرتا ہوں کہ اگر وہ پہلے والی نہیں تھے تو آج کے بعد ان کو لازماً رائی بنا پڑے گا۔عیسائی دنیا کو مسلمان بنانا کوئی آسان کام نہیں لیکن عیسائی دنیا کے اندر جو مزید بگاڑ پیدا ہو چکے ہیں وہ اتنے خطرناک اور خوفناک ہیں کہ ان کی اصلاح کا کام ایک بہت بڑا منصوبہ چاہتا ہے۔اور بے انتہاء ذہنی اور عملی قوتیں اس پر صرف کرنی پڑیں گی۔میرا یہ تجربہ ہے کہ حقیقت بھی یہی ہے کہ کسی بھی بڑے سے بڑے عالم کی کوششیں ثمر آور نہیں ہو تیں جب تک وہ بنیادی طور پر متقی اور دعا گو نہ ہو۔اور بڑے بڑے ان پڑھ میں نے دیکھے ہیں جن کو دین کے لحاظ سے کوئی وسیع علم نہیں تھا لیکن ان کی باتوں میں نیکی اور تقومی تھا ان کو دعاؤں کی عادت تھی وہ بڑے کامیاب راعی ثابت ہوئے۔اس لئے جو اصل ہتھیار ہے وہ تو ہر احمدی کو کیا ہے۔پھر وہ باقی چیزوں کا انتظار کیوں کرتا ہے۔انقلاب آپ کی راہ دیکھ رہا ہے امر واقع یہ ہے کہ یہ انقلاب آپ کی راہ دیکھ رہا ہے۔آج اگر دنیا کا ہر احمدی یہ عزم کرے کہ اس نے داعی الی اللہ کے رنگ میں اپنے نفس کی قربانی خدا تعالیٰ کے حضور پیش کرنی ہے اور خدا تعالی کی طرف بلاتا ہے تو وہ انقلاب جو ہم سے دور بھاگتا ہوا نظر آ رہا ہے۔وہ ہم سے زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ ہماری طرف جھپٹے گا وہ ہم سے دور جاتا ہوا دکھائی نہیں دے گا۔داعی الی اللہ بننے کا عزم کریں اور دعا کریں اللہ تعالی ہمیں توفیق عطا فرمائے۔اس اعلان کے نتیجہ میں یہ بات بھی احباب کے سامنے کھول کر رکھنا چاہتا ہوں کہ جو لوگ دعاؤں کے خط لکھتے ہیں وہ اگر اپنے خطوں میں اس بات کا ذکر بھی کر دیا کریں کہ وہ اللہ تعالی کے فضل سے داعی الی اللہ بن چکے ہیں اور انہوں نے دعوت الی اللہ کا کام شروع کر دیا ہے تو ان کے اس خط کے ساتھ یہ میرے لئے بہترین نذرانہ ہو گا۔۔۔اس سے زیادہ عزیز نذرانہ میرے لئے اور کوئی نہیں ہو گا کہ احمدی خواہ وہ مرد ہو یا عورت بچہ ہو یا بوڑھا دعا کے ساتھ یہ لکھے کہ میں خدا تعالٰی کے فضل کے ساتھ ان