راہ عمل

by Other Authors

Page 44 of 89

راہ عمل — Page 44

۴۵ بغیر قومی ترقی اور اللہ تعالٰی کے فضلوں کو حاصل نہیں کیا جاسکتا پس ایک مربی کا یہ کام ہے کہ وہ کوشش کر کے قرآنی نور سے اپنی عقل کو منور کرے اور قرآن کریم نے جو اصول اور جو ہدایتیں اور جو تعلیم قوم میں بشاشت پیدا کرنے۔محبت پیدا کرنے اور اخوت پیدا کرنے کے لئے دی ہیں انہیں سیکھے اور پھر ان کا استعمال کرے کیونکہ اس کی یہ ذمہ ؟ داری ہے کہ جماعت میں بشاشت پیدا کرے۔ہر احمدی کے دل میں یہ یقین ہو کہ میں خدا تعالی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے جماعت احمدیہ میں داخل ہوا ہوں۔اور اللہ تعالٰی کے بے شمار ایسے فضل مجھ پر ہیں جو ان لوگوں پر نہیں جنہوں نے اللہ تعالی کی آواز پر لبیک نہیں کہا اور اس وجہ سے اسے خدا تعالیٰ کا شکر گزار بندہ اپنی عقل سے کام لینے والا بندہ اور قرآنی انوار سے نور لینے والا بندہ بن کر زندگی کے دن گزارنے چاہئیں۔( الفضل ۳ مارچ ۱۹۲۹ء ) اے میرے پیارے خدا ہو تجھ پہ ہر ذرہ مرا پھیر دے میری طرف اے ساریاں جنگ کی مہار ان دلوں کو خود بدل دے اے مرے قادر خدا تو تو رب العلمین ہے اور سب کا شہریار