راہ عمل — Page 2
۲ پیش لفظ تبلیغ اسلام کا مقدس فریضہ اس زمانہ میں بطور خاص جماعت احمدیہ کے سپرد کیا گیا ہے جو احیائے اسلام کی عالمگیر تحریک ہے۔ہمارے پیارے امام سید نا حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے متعدد بار یہ امر تاکید بیان فرمایا ہے کہ اس زمانہ کا اصل اور حقیقی جہاد یہی ہے کہ اسلام کو ساری دنیا میں روحانی طور پر غالب کر دیا جائے۔ظاہر ہے کہ اس مقدس جہاد میں عملاً شامل ہو نانہ صرف اپنے فرض منصبی کو ادا کرنا ہے بلکہ ہر احمدی کی حقیقی سعادت اور خوش بختی اسی میں ہے کہ وہ ایک کا میاب داعی الی اللہ بن جائے۔یہ عظیم مقصد کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے ؟ اس کا ایک ذریعہ یہ ہے کہ ہم ان مقدس بزرگوں کی تحریرات اور ارشادات سے استفادہ کریں جو خدائی نور سے منور ہوئے اور اس نور کی برکت سے ہمارے لئے بھی کامیابی کی نورانی راہیں متعین کیں۔دعوت الی اللہ اور تبلیغ اسلام کی اہمیت، افادیت برکت اور ضرورت کے موضوعات پر سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام، حضرت حکیم الامت مولانا نور الدین خلیفتہ المسیح الاول رضی اللہ تعالٰی عنہ ، حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ تعالٰی عنہ ، حضرت حافظ مرزا ناصر احمد خلیفتہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالٰی عنہ اور پیارے امام سید نا حضرت امیر المومنین خلیفہ امسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے روح پرور اور بصیرت افروز ارشادات کا ایک مختصر انتخاب راہِ عمل“ کے نام سے آپ کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔ہماری خوش قسمتی اور سعادت ہے کہ یہ روحانی علمی درشہ ہمارے لئے میسر ہے۔مجھے کامل یقین ہے کہ ان نورانی بزرگوں کی یہ با برکت تحریریں ہر پڑھنے والے کے دل میں دعوت الی اللہ کے جذبات کو اجاگر کریں گی اور یہ ولولہ پیدا کریں گی کہ ہر فرد جماعت تبلیغ اسلام کے جذبہ سے سرشار ہو کر دعوت الی اللہ کے میدان میں اتر پڑے اور اپنے آپ کو واقعی ایک سچا اور اطاعت شعار احمدی ثابت کر دے۔خدا کرے کہ ایسائی ہو اور یہ مختصر کتابچہ دلوں میں ایک پاکیزہ روحانی انقلاب پیدا کر نے کا ذریعہ بن جائے۔آمین۔افتخار احمد ایاز امیر جماعت احمدیہ - برطانیہ ۱۵ر دسمبر ۱۹۹۸ عو