راہ عمل — Page 3
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم دعوت الی اللہ کا مقدس فریضہ OO O ☆ O ☆ O حضرت مسیح موعود مہدی مسعود فرماتے ہیں کہ میں تو ایک بیج ہونے آیا ہوں اور وہ بیچ میرے ہاتھوں سے بویا گیا ہے۔یہ بڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی نہیں جو اس کی ترقی کو روک سکے۔حضور مهدی مسعود نے ہر اس درخت کا جو جماعت کی آئندہ مساعی کا مظہر بنے والا تھا بیج بویا اور کسی نہ کسی رنگ میں جماعت کی ہر پہلو پر راہ نمائی فرمائی جماعت کی تربیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔اور جماعت کو ان راہوں پر گامزن کیا جو قومی سربلندی کے لئے از بس ضروری ہیں۔ہر اس راہ کی نشان دہی کی جس پر چل کر خدا تعالی کی یہ پیشگوئی احسن طریق پر پوری ہوئی تھی: میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا " آج اللہ کے فضل سے جماعت کی مساعی کا جال ساری دنیا میں پھیلا ہوا ہے کوئی خطہ ایسا نہیں جہاں دعوت الی اللہ کا پیغام نہ پہنچایا جا رہا ہو۔اور مسلمانوں کی رفعت و سربلندی کے لئے شبانہ روز کوششیں جاری نہ ہوں۔مشرق ہو یا مغرب شمال ہو یا جنوب جزائر ہوں یا براعظم ہر کہیں حضرت مسیح موعود کے خدام اللہ تعالی کے اس آخری مکمل و اکمل پیغام کو جس کو اس نے اپنے پیارے حبیب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم پر نازل کیا تھا لوگوں کے دلوں میں اتارنے میں مصروف عمل ہیں۔حضرت مسیح موعود مهدی مسعود نے اپنی زندگی میں اس کام کا آغاز فرمایا تھا۔پہلے تو حضور نے بتایا کہ اسلام در اصل وقف زندگی ہی کا نام ہے۔حضور فرماتے ہیں۔لغت عرب میں اسلام اس کو کہتے ہیں کہ بطور پیشگی ایک چیز کا مول دیا جائے اور