ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 58 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 58

” کوئی ضرورت نہیں اب شام میں تھوڑی دیر ہے۔شام کو ہی کھائیں گے اب تھوڑا سا مصری کا شربت پی لوں گا۔چنانچہ حضور نے شربت پیا اور اسی طرح دن بسر کیا۔آپ کا طریق یہ تھا کہ روٹی کا ایک ٹکڑا لے کراسے ریزہ ریزہ کر کے کھاتے ہوئے ان ریزوں کو سالن سے لگا کر کھالیا کرتے۔کھانا بہت آہستگی سے تناول فرماتے سالن بہت ہی کم کھاتے تھے۔استغراق اس قدر رہتا کہ اگر کسی نے کھانا لا کر سامنے رکھ دیا تو کھا لیا اور اگر گھر والوں نے بھول کر کھانا نہ بھیجوایا تو کھانے کا یاد بھی نہ کروایا کرتے تھے اور فاقہ کرلیا کرتے تھے۔کبھی کسی خاص کھانے کی فرمائش نہ کی جو سامنے آیا کھالیا۔کبھی کھانے پر اظہار ناراضگی نہیں فرماتے تھے کہ نمک زیادہ ہے یا سالن مزے دار نہیں وغیرہ۔فرمایا کرتے تھے کہ ہمیں تو بھی معلوم نہیں ہوتا کہ کیا پکا تھا اور ہم نے کیا کھایا۔“ کھانے کے بارے آپ کا اپنا ارشاد ہے: (سیرتِ احمد مرتبه قدرت اللہ سنوری صفحہ 69) اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کھانے کے متعلق میں اپنے نفس میں اتنا تحمل پاتا ہوں کہ ایک پیسہ پر دو وقت بڑے آرام سے بسر کر سکتا ہوں۔۔۔ایک دفعہ میرے دل میں آیا کہ انسان کہاں تک بھوک کی برداشت کر سکتا ہے اس کے امتحان کے لئے چھ ماہ تک میں نے کچھ نہ کھایا کبھی کوئی ایک آدھ لقمہ کھالیا اور چھ ماہ کے بعد میں نے اندازہ کیا کہ چھ سال تک بھی یہ حالت لمبی کی جاسکتی ہے اس اثنا میں دو وقت کھانا گھر سے برابر آتا اور مجھے اپنی حالت کا اخفا منظور تھا اس اخفا کی تدابیر کے لئے جو زحمت مجھے اٹھانی پڑتی تھی شاہد وہ زحمت اوروں کو بھوک سے نہ ہوتی ہو گی۔میں وہ دو وقت کی روٹی دو تین مسکینوں میں تقسیم کر دیتا اس حال میں نماز پانچ وقت مسجد میں پڑھتا اور کوئی میرے آشناؤں میں سے کسی نشان سے پہچان نہ سکا کہ میں کچھ نہیں کھایا کرتا۔(سیرت حضرت مسیح موعود از حضرت مولوی عبدالکریم صفحہ 62) ایک اور روایت ہے کہ حضرت مرزا اسمعیل بیگ صاحب جنہوں نے بچپن سے آخری عہد زندگی تک حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت کی تھی کہتے ہیں۔میں گھر سے سات روٹیاں لایا کرتا تھا۔چار آپ کے لئے اور تین اپنے لئے۔ان چار میں سے آپ کے حصہ میں ایک روٹی بھی نہیں آیا کرتی تھی۔کھانے کے عین وقت پر عنایت بیگ آتا اور دروازہ کھٹکھٹاتا تھا۔حضور کا طریق تھا کہ ہمیشہ دروازہ بند رکھا 58