ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 407 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 407

شادیانے بجے۔عیسائیت کا زور ٹوٹ گیا۔چرچ بلکنے لگے اور مساجد بننے لگیں۔دور آخریں میں تیرو تلوار کی جگہ قلم سے اسلام پر حملے مقدر تھے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو سلطان القلم بنایا۔آپ نے ساری جنگیں چھوٹی سی بستی میں اپنے سادہ سے کمرے میں بیٹھ کر قلم کو دوات میں ڈبو کر لڑیں۔صبح شام دن رات سردی گرمی بیماری صحت، غمی خوشی ہر حال میں لکھا، ہر وقت لکھا۔حتی کہ کھانے پینے اور حوائج ضروریہ میں وقت لگانا بھی آپ کو دُکھتا تھا۔آنحضور صلی الم کے خلاف دشنام طرازی کرنے والوں کو آپ صلی یی کم کی سیرت کا حسن دکھا کر خاموش کیا۔آپ علیہ السلام کے رشحات قلم میں آنحضور صلی للی نام کا مقام و مرتبہ اتنے دل نشین انداز میں بیان فرمایا ہے کہ روح وجد میں آجاتی ہے۔دنیا میں کہیں بھی ایسا شیریں بیان موجود نہیں۔عشق کا عالم دیکھئے! فرماتے ہیں: اگر یہ لوگ ہمارے بچوں کو ہماری آنکھوں کے سامنے قتل کرتے اور ہمارے جانی اور دلی عزیزوں کو جو دنیا کے عزیز ہیں ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالتے اور ہمیں بڑی ذلت سے جان سے مارتے اور ہمارے تمام اموال پر قبضہ کر لیتے تو واللہ ثم و اللہ ہمیں رنج نہ ہوتا اور اس قدر کبھی دل نہ دُکھتا جو ان گالیوں اور اس تو ہین سے جو ہمارے رسول کریم سے کی گئی دُ کھا۔“ (آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 52) اُس نور پر فدا ہوں اُس کا ہی میں ہوا ہوں وہ ہے میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے سب ہم نے اُس سے پایا شاہد ہے تو خدایا وہ جس نے حق دکھایا وہ مہ لقا یہی ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بشارتیں عطا فرمائی گئیں: ”اے تمام لو گو! سن رکھو کہ یہ اس کی پیشگوئی ہے جس نے زمین و آسمان بنایا۔و ہ اپنی اس جماعت کو تمام ملکوں میں پھیلا دے گا۔دنیا میں صرف یہی ایک مذہب ہو گا جو عزت کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔دنیا میں ایک ہی مذہب ہو گا اور ایک ہی پیشوا۔میں تو ایک تخم ریزی کرنے آیا ہوں سو میرے ہاتھ سے وہ تخم بویا گیا اور اب وہ بڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی نہیں جو اس کو روک سکے؟“ (تذکرۃ الشہادتین، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 66 - 67) 407