ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 406 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 406

ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام خنزیروں کے قتل کرنے کے لئے بھیجا گیا ہوں۔میں آسمان سے اُترا ہوں اُن پاک فرشتوں کے ساتھ جو میرے دائیں بائیں تھے۔جن کو میرا خدا جو میرے ساتھ ہے میرے کام کے پورا کرنے کے لئے ہر ایک مستعد دل میں داخل کرے گا بلکہ کر رہا ہے اور اگر میں چپ بھی رہوں اور میری قلم لکھنے سے رُکی بھی رہے تب بھی وہ فرشتے جو میرے ساتھ اُترے ہیں اپنا کام بند نہیں کر سکتے اور اُنکے ہاتھ میں بڑی بڑی گرزیں ہیں جو صلیب توڑنے اور مخلوق پرستی کی ہیکل کچلنے کے لئے دیے گئے ہیں۔“ فتح اسلام، روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 11) اور فرشتوں نے وہ کام کئی دفعہ کیا۔حضرت اقدس علیہ السلام نے تحریر فرمایا: میرا اصل کام کسر صلیب ہے سو اُس کے مرنے سے (ڈاکٹر الیگزینڈر ڈوئی۔۔۔۔ناقل) ایک بڑا حصہ صلیب کا ٹوٹ گیا۔کیونکہ وہ تمام دنیا سے اول درجہ پر حائی صلیب تھا جو پیغمبر ہونے کا دعویٰ کرتا تھا اور کہتا تھا کہ میری دعا سے تمام مسلمان ہلاک ہو جائیں گے اور اسلام نابود ہو جائے گا اور خانہ کعبہ ویران ہو جائے گا۔سو خدا تعالیٰ نے میرے ہاتھ پر اُس کو ہلاک کیا۔میں جانتا ہوں کہ اُس کی موت سے پیشگوئی قتل خنزیر والی بڑی صفائی سے پوری ہو گئی۔کیونکہ ایسے شخص سے زیادہ خطر ناک کون ہو سکتا ہے کہ جس نے جھوٹے طور پر پیغمبری کا دعوی کیا اور خنزیر کی طرح جھوٹ کی نجاست کھائی اور جیسا کہ وہ خود لکھتا ہے اُس کے ساتھ ایک لاکھ کے قریب ایسے لوگ ہو گئے تھے جو بڑے مالدار تھے بلکہ سچ یہ ہے که مسیلمہ کذاب اور اسود عنسی کا وجود اس کے مقابل پر کچھ بھی چیز نہ تھا۔نہ اس کی طرح شہرت اُن کی تھی اور نہ اُس کی طرح کروڑ ہا روپیہ کے وہ مالک تھے۔پس میں قسم کھا سکتا ہوں کہ یہ وہی خنزیر تھا جس کے قتل کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی تھی کہ مسیح موعود کے ہاتھ پر مارا جائے گا۔“ (حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 513) ایک انبیائے کرام تخم ریزی کرتے ہیں تدریجاً بڑھاتے چلے جانا اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔کون تصور کر سکتا تھا کہ سو پندرہ سال بعد آپ کے بعد جاری ہونے والی خلافت کے پانچویں دور میں صیحون میں ایک عظیم الشان مسجد فتح عظیم تعمیر ہو گی جس کا افتتاح سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بنفس نفیس امریکہ تشریف لا کر فرما ئیں گے۔ڈوئی کے شہر میں احمد کے غلام کی جے کے فلک شگاف نعرے گونجے اور دوسری طرف ایم ٹی اے کے کار کن گلی محلوں میں لوگوں سے پوچھتے پھرے کیا آپ ڈوئی کو جانتے ہیں؟ تو جواب نفی میں ملا۔امریکی میڈیا میں دعا کی جنگ یعنی مباہلہ کی گونج اور ہندی مسیح کی فتح کے 406