ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 405 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 405

ربط ہے جانِ محمد سے مری جاں کو مدام اُس کے مر جانے کی دیتا ہے خبر وہ نہیں باہر رہا اموات سے ہو گیا ثابت یہ تیس آیات سے (ازالہ اوہام حصہ دوم صفحہ 764 مطبوعہ 1891ء) ہندوؤں اور آریوں کو ان کے عقائد کی بے بضاعتی دکھا کر زیر کیا۔لامذہب لوگوں کو بھی حق کا راستہ د کھایا۔ہر معترض کے آگے دلائل و براہین کے پہاڑ کھڑے کر دیے۔علمی برتری پر اتنا اعتماد تھا کہ کئی انعامی چیلنج دیے۔مگر کسی کی جرات نہ ہوئی کہ اس شیر نر کے سامنے آسکے۔کیونکہ سر راہ پر مولی کریم کھڑا تھا۔آزمائش کے لئے کوئی نہ آیا ہر چند ہر مخالف کو مقابل پہ بلایا ہم نے آپ علیہ السلام ہر مذہب کے مناد کو دعوت دیتے کہ اپنی اپنی مذہبی کتابوں میں وہ خوبیاں دکھاؤ جو قرآن مجید میں موجود ہیں۔1893ء میں آپ علیہ السلام نے اپنی کتاب "آئینہ کمالات اسلام“ میں فرمایا: ”اب اگر کوئی سچ کا طالب ہے خواہ وہ ہندو ہے یا عیسائی یا آریہ یا یہودی یا برہمو یا کوئی اور ہے اس کے لیے یہ خوب موقع ہے جو میرے مقابل پر کھڑا ہو جائے۔اگر وہ امور غیبیہ کے ظاہر ہونے اور دعاؤں کے قبول ہونے میں میرا مقابلہ کر سکا تو میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اپنی تمام جائیداد غیر منقولہ جو دس ہزار روپیہ کے قریب ہو گی اس کے حوالہ کر دوں گایا جس طور سے اس کی تسلی ہو سکے اُس طور سے تاوان ادا کرنے میں اس کو تسلی دوں گا۔“ (مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ 349 - 350) قتل خنزیر کا کام بھی آپ کے ہاتھوں: آپ علیہ السلام نے عیسائیت کے رد میں دلائل کے انبار لگا کر مہدی و مسیح کے بارے میں آنحضرت صلی السلام کی پیشگوئی کے مطابق جنگ لڑی۔کسر صلیب اور قتل خنزیر کا فرض ادا کیا۔فرماتے ہیں: " مسیح کے نام پر یہ عاجز بھیجا گیا تا صلیبی اعتقاد کو پاش پاش کر دیا جائے۔سو میں صلیب کے توڑنے اور 405