ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 285 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 285

گے۔(سیرت ابن ہشام اردو جلد اول صفحه 439 - 442 مطبوعہ مکتبہ رحمانیہ لاہور) پڑوسی کا خیال ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں کہ ایک بار آنحضرت صلی الم نے فرمایا، ابو لہب اور عقبہ میرے پڑوسی تھے اور میں ان کی شرارتوں میں گھرا ہوا تھا۔یہ لوگ مجھے تنگ کرنے کے لئے غلاظت کے ڈھیر میرے دروازے پر ڈال دیتے۔میں باہر نکلتا تو خود اس غلاظت کو راستہ سے ہٹاتا اور صرف اتنا کہتا ”اے عبدالمناف کے بیٹو! کیا یہی حق ہمسائیگی ہے؟“ بنی نوع انسان کی خدمت (طبقات ابن سعد جزو اول) ایک غزوہ میں مشرکین کے چند بچے ہلاک ہو گئے۔حضور صلی الی نام کو پتہ لگا تو فرمایا یہ کون لوگ ہیں؟ جنہوں نے معصوم بچوں کو بھی قتل کر ڈالا؟ ایک صحابی نے عرض کیا۔یا رسول اللہ صلی اللم! وہ مشرکین کے بچے ہی تو تھے۔فرمایا! «مشر کین کے بچے بھی تمہاری طرح کے انسان ہیں اور بہترین انسان بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں“۔اسلام اور غیر مسلم رعایا از ملک سیف الرحمن صفحه 25 مکہ کی ایک غیر مسلم بوڑھی عورت آپ کی تعلیم کو جادو گر جان کر اپنا گھر چھوڑ کر جا رہی تھی۔آپ نے اس کا بوجھ اٹھا کر اس کی مدد کی۔اسی طرح ایک اور واقعہ عام ہے۔جس میں آپ نے مکہ میں نو وارد اراشی نامی ایک شخص کا حق دلانے کے لئے اپنے ایک جانی دشمن ابو جہل کے در پر دستک دی۔یہ نو وارد غیر مسلم بھی تھا اور اجنبی بھی۔اسوه انسانِ کامل از حافظ مظفر احمد صفحه 581) 285