ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 286 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 286

عدل و انصاف ایک موقع پر ایک یہودی قرض خواہ نے آنحضرت صلی اللی کام سے قرض کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے گستاخی کے کلمات کہے اور آنحضور صلی ال نیم کے گلے میں چادر ڈال کر اتنے بل دئے کہ چہرہ مبارک کی رگیں اُبھر آئیں۔حضرت عمر نے جو اس موقع پر موجود تھے سختی سے اس یہودی کو ڈانٹ کر روکا۔آنحضرت علی ایم نے حضرت عمر سے فرمایا، عمر ! تمہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔تمہیں چاہئے تھا کہ اس کو نرمی سے سمجھاتے اور تمہیں مجھے یہ کہنا چاہئے تھا کہ میں قرض وقت پر ادا کروں، بعد ازاں قرض کی ادائیگی کے ساتھ کچھ زائد کھجور اس سخت کلام کو تاوان کے طور پر ادا کرنے کا حکم فرمایا۔اسوه انسان کامل از حافظ مظفر احمد صفحه 571) غیروں کی جان و مال کا تحفظ جنگ خیبر کے محاصرہ کے دوران ایک یہودی رئیس کا گلہ بان مسلمان ہو گیا۔یہودی رئیس کا گلہ اس کے ہمراہ تھا جس کے بارے میں اس نے آنحضرت صلی اللی علم سے پوچھا ان بکریوں کا میں کیا کروں؟ فرمایا!، ان کا منہ قلعہ کی طرف کر کے ہانک دو، ایسا ہی کیا گیا۔(سیرت حلبیہ اردو جلد سوئم نصف اول صفحہ 137 - 138 دارلاشاعت کراچی 1999ء) فتح خیبر کے موقع پر یہود نے شکایت کی کہ بعض مسلمانوں نے ان کے جانور لوٹے اور پھل توڑے ہیں۔آنحضرت صلی الی الم ناراض ہوئے اور تنبیہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ تم بغیر اجازت کسی کے گھر گھس جاؤ اور پھل وغیرہ توڑو،۔اسلام اور غیر مسلم رعایا از ملک سیف الرحمن صفحه 24) تورات واپس کرادی فتح خیبر کے دوران تورات کے بعض نسخے بھی مسلمانوں کو ملے۔یہودی آنحضرت کی خدمت میں حاضر ہوئے کہ ہماری کتاب مقدس ہمیں واپس کی جائے اور رسول کریم صلی للی امام نے صحابہ کو حکم دیا کہ یہود کی مذہبی کتابیں ان کو واپس کر دو۔286 (السيرة الحلبیہ جلد 3 صفحہ 49)