ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 255
یہ الفاظ آپ کے لبوں سے بہت پیاری مسکراہٹ کے ساتھ نکلے تھے۔میں نے گردن نکال کر دیکھا، سڑک سے اگلی سڑک کے موڑتے کہیں ان کا گھوڑا نظر نہیں آرہا تھا۔چند منٹ کے بعد وہی ہوا کہ حضرت بھائی صاحب گھوڑا دوڑاتے پاس سے گزرے اور مجھے جھانکتے دیکھ کر گھورا۔مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی صفحہ 15 - 16) ایک دفعہ مولوی کرم الدین صاحب کے مقدمہ میں حضور گورداسپور تشریف لے گئے اور بوجہ روزانہ پیشیوں کے حضور نے وہاں قیام فرما لیا۔حضرت میاں عبد الرحیم صاحب ولد میاں محمد عمر صاحب کھانا پکوا کر اوپر بھجوا دیتے اپنے لئے نہیں نکالتے تھے سارا بھجوا دیتے تھے حضور جب کھانا کھا لیتے تو پھر خود کھاتے تھے۔ایک دن مہمان زیادہ آگئے کھانا نہ بچا اس لئے حافظ حامد علی صاحب مرحوم ان کو کھانا نہ بھجوا سکے۔حضرت میاں عبد الرحیم بیان کرتے ہیں میں حافظ صاحب سے غصے ہو گیا اور یونہی سو گیا۔صبح حضور نے آواز دی کہ کیا کھانا تیار ہے۔حافظ حامد علی صاحب نے حضور سے عرض کیا کہ ابھی تو کھانا پکانے والا ہی نہیں اُٹھا اور ہم سے غصہ ہیں۔پھر حضور نے کھڑ کی کی طرف سے آواز دی۔کھڑ کی چوبارے کی تھی اور باورچی خانے کے سامنے تھی مگر میں نے پھر بھی آواز نہ دی۔اس پر حضور نے پھر آواز دی میں نے پھر بھی جواب نہیں دیا۔پھر حضور خود تشریف نیچے لے آئے اور فرمایا کہ ”کا کا آج کیا ہو گیا ہے، کھانا کس طرح تیار کرو گے؟ اس پر حافظ حامد علی صاحب نے دوبارہ عرض کیا کہ حضور! یہ رات سے ناراض ہے کیو نکہ اس نے کہا تھا کہ حضور کے کھانے کے بعد میرا کھانا لانا، مگر چو نکہ کھانا بچا نہیں تھا اس لئے اس کو نہ دے سکا۔اس پر حضور نے فرمایا کہ اس کو پہلے دے دیا کرو۔اُس نے عرض کیا (حافظ حامد علی نے) کہ یہ پہلے نہیں لیتا۔پھر حضور نے حافظ صاحب کو کہا کہ اس کے لئے ایک سیر دودھ روزانہ لایا کرو۔اُس بات کو سن کے میں مچلا بنا ہوا سو رہا تھا۔میں فوراً اُٹھا اور عرض کی کہ آدھے گھنٹے کے اندر اندر کھانا تیار ہو جائے گا۔چنانچہ میں نے جلدی جلدی آگ جلا کر آدھا گھنٹہ گزرنے سے پہلے کھانا تیار کر دیا۔جب حضور کے پاس کھانا گیا تو میں بھی اوپر چوبارے پر چلا گیا۔حضور نے پوچھا تم نے کیا طلسمات کیا ہے؟ کیا جادو کیا ہے؟ میں نے عرض کیا پھر بتاؤں گا۔دوسرے دن صبح جب مہندی لگانے کے لئے گیا تو فرمایا کل کیا جادو کیا تھا کہ کھانا اتنی جلدی تیار ہو گیا۔چونکہ حضور اکیلے تھے میں نے حضور سے عرض کیا کہ دراصل خالی گوشت پک رہا تھا، گوشت رکھ کے تو ہلکی آنچ میں نے رکھ دی تھی، اور تیز آگ بند کی ہوئی تھی۔اُس وقت جب آپ نے کہا تو میں نے جلدی سے سبزی ڈالی اور 255