ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 254
حضرت مسیح موعود کے مزاح کا طریق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مزاج میں اپنے محبوب حضرت محمد مصطفی صلی ال کلام کا عکس ودیعت کیا گیا تھا۔وہی خندہ پیشانی بشاش ،چہرہ نرم لہجہ جو دوسروں کے دلوں کو اسیر کرلیتا اور ماحول کو ترو تازہ کر دیتا۔حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل حضرت اقدس مسیح موعود کے چہرہ مبارک کی قلمی تصویر بناتے ہوئے لکھتے ہیں: آپ کا چہرہ کتابی یعنی معتدل لمبا تھا اور حالانکہ عمر شریف 70 اور 80 کے درمیان تھی پھر بھی جھریوں کا نام نشان نہ تھا اور نہ متفکر اور غصہ ور طبیعت والوں کی طرح پیشانی پر شکن کے نشانات نمایاں تھے۔رنج۔فکر۔تردد یا غم کے آثار چہرہ پر دیکھنے کی بجائے زیارت کنندہ اکثر تبسم اور خوشی کے آثار دیکھتا تھا۔(مضامین حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل حصہ اول صفحہ 528) حضرت مولوی عبدالکریم سیا لکوٹی نے حضرت اقدس کی سیرت پر مختصر سی کتاب لکھی ہے مگر جامعیت میں بحر بے کنار ہے۔آپ کے مزاج مبارک کی دلآویزی کے بارے میں رقم طراز ہیں: سالہا سال سے دیکھا اور سنا ہے کہ جو طمانیت اور جمعیت اور کسی کو بھی آزار نہ دینا حضرت کے مزاج مبارک کو صحت میں حاصل ہے وہی سکون حالت بیماری میں بھی ہے اور جب بیماری سے افاقہ ہوا معاً وہی خندہ روئی اور کشادہ پیشانی اور پیار کی باتیں۔میں بسا اوقات عین اس وقت پہنچا ہوں جب کہ ابھی ابھی سر درد کے لمبے اور سخت دورہ سے آپ کو افاقہ ہوا آنکھیں کھول کر میری طرف دیکھا ہے تو مسکرا کر دیکھا ہے اور فرمایا ہے اب اللہ تعالیٰ کا فضل ہے اس وقت مجھے ایسا معلوم ہوا کہ گویا آپ کسی بڑے عظیم الشان دل کشا نزہت افزا باغ کی سیر سے واپس آئے ہیں جو یہ چہرہ کی رنگت اور چمک دمک اور آواز میں خوشی اور لذت ہے۔(سیرت مسیح موعود از عبد الکریم سیا لکوٹی صفحہ 25 - 26) حضرت نواب مبار کہ بیگم ایک بڑا ہی پر لطف واقعہ لکھتی ہیں۔لینڈو پر سیر کے لئے نکلے، سامنے گھوڑوں کی جانب پشت کی طرف حضرت اقدس علیہ السلام اور حضرت اماں جان ہوتی تھیں اور سامنے میں۔لاہور اس وقت اتنا بڑا نہ تھا۔باہر نکل کر غیر آباد سڑکوں کے چکر کاٹ کر ہم واپس آتے۔آپ فرماتے تھے ”نقاب اٹھا دو گاڑی چل رہی ہے کوئی نہیں دیکھتا۔کھیتوں میں ہو گا کوئی بیچارہ کسان اپنے کام میں مصروف ہو گا“ ایک دن اسی طرح بیٹھے ہوئے آپ نے فرمایا: ”اب ذرا نقاب نیچی کر لینا میاں محمود گھوڑے پر آرہے ہیں اس کو پردہ کا بہت خیال رہتا ہے۔غصہ چڑھے گا۔“ 254