راکھا

by Other Authors

Page 118 of 183

راکھا — Page 118

ناپسندیدہ باتوں سے منع کر اور اُس (مصیبت) پر صبر کر جو تجھے پہنچے۔یقینا یہ بہت اہم باتوں میں سے ہے۔اور ( نخوت سے ) انسانوں کیلئے اپنے گال نہ پچھلا اور زمین میں یونہی اکڑتے ہوئے نہ پھر۔اللہ کسی تکبر کرنے والے (اور ) فخر و مباہات کرنے والے کو پسند نہیں کرتا۔اور اپنی چال میں میانہ روی اختیار کر اور اپنی آواز کو دھیما رکھ۔یقیناً سب سے بری آواز گدھے کی آواز ہے۔مومنین کی دعائیں رَبِّ أَوْ زِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَى وَالِدَيَّ وَ اَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَهُ وَ اَصْلِحُ لِي فِي ذُرِّيَّتِي إِنِّي تُبْتُ إِلَيْكَ وَإِنِّى مِنَ الْمُسْلِمِينَ۔(الاحقاف (١٦) رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ اِمَامًا۔(الفرقان ۷۵ ) ترجمہ: اے میرے ربّ! مجھے توفیق عطا فرما کہ میں تیری اُس نعمت کا شکریہ ادا کرسکوں جو تُو نے مجھ پر اور میرے والدین پر کی اور ایسے نیک اعمال بجا لاؤں جن سے تو راضی ہو اور میرے لئے میری ذریت کی بھی اصلاح کر دے۔یقیناً میں تیری ہی طرف رجوع کرتا ہوں اور بلا شبہ میں فرمانبرداروں میں سے ہوں۔اے ہمارے رب ! ہمیں اپنے جیون ساتھیوں اور اپنی اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا کر اور ہمیں متقیوں کا امام بنادے۔یہ بعض قرآنی دعائیں اور اولاد کیلئے باپ کی وہ نصائح ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ اہلِ خانہ کی اصلاح اور تربیت کیلئے مسلسل کوشش، دائمی تلقین اور دعائیں کرنا اول اُسی کی ذمہ داری ہے جو اُن کا نگران ہے۔قرآن شریف واضح طور پر گھروں کے نگرانوں کا یہ فرض قرار دیتا ہے کہ 118