قربانی کا سفر

by Other Authors

Page 12 of 81

قربانی کا سفر — Page 12

التجا پیش کی۔دیکھ سکتا ہی نہیں میں ضعف دین مصطفی کر مجھے اے مرے سلطان کامیاب و کامگار از سر نو احیائے اسلام کے لئے آپ نے اللہ سے نہ صرف گریہ کی بلکہ اپنا تن من دھن سب اسی راہ میں وقف کر دیا۔اس ضمن میں یہ بتانا ضروری ہے کہ ظلمت و تاریکی کے اس پر آشوب دور میں آپ نے ایک معرکۃ الآرا کتاب براہین احمدیہ تصنیف فرمائی اور تمام مذاہب کو مقابلے کے لئے چیلنج کر دیا اور اپنی کل جائیداد جس کی مالیت دس ہزار روپے تھی اس راہ میں پیش فرما دی۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب اپنی کتاب ”حیات طیبہ میں اس کا ذکر اس طرح فرماتے ہیں۔ان حالات میں قادیان کی گمنام بستی سے خدا کا ایک پہلوان اُٹھا اور اس نے قرآن مجید کی فضیلت ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت ، الہام کی ضرورت اور اس کی حقیقت پر مشتمل ایک ایسی عدیم النظیر کتاب لکھی کہ جس سے جہاں دشمنانِ اسلام کے چھکے چھوٹ گئے وہاں مسلمانانِ ہند کے حوصلے بلند ہو گئے۔اس کتاب کا پہلا حصہ ۱۸۸۰ء میں شائع ہوا۔اس حصہ میں آپ نے جملہ مذاہب عالم کے لیڈروں کو چیلنج کرتے ہوئے فرمایا کہ قرآن مجید کی حقیقت اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کے ثبوت میں جو دلائل ہم نے اپنی الہامی کتاب یعنی قرآن کریم سے نکال کر پیش کئے ہیں۔اگر کوئی غیر مسلم ان سے نصف یا تیسرا حصہ یا چوتھا حصہ ہی اپنے مذہب کے عقائد کی صداقت کے ثبوت میں اپنی الہامی کتاب سے نکال کر دکھاوے یا اگر دلائل پیش کرنے سے عاجز ہو تو ہمارے دلائل کو ہی نمبر وار تو ڑ کر دکھا دے تو میں بلا تامل اپنی دس ہزار روپیہ کی 12